وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ نے آپریشن ‘‘سمدر سیتو’’کے اگلے مرحلےکی شروعات کی

Posted On: 30 MAY 2020 6:53PM by PIB Delhi

 

ہندوستانی شہریوں کو بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے آپریشن ‘‘سمدر سیتو’’ کے اگلے مرحلے کی شروعات یکم جون 2020 سے ہوگی۔

اس مرحلے میں ہندوستانی بحریہ کا جہاز ‘‘جلشوا’’ کو لمبو سری لنکا سے 700 اہلکاروں کو واپس توتی کورن، تملناڈو پہنچائے گا اور بعد میں مالے ، مالدیپ سے توتی کورن، تملناڈو کیلئے دیگر 700 اہلکاروں کو ملک واپس لایا جائیگا۔

ہندوستانی بحریہ اپنے پچھلے مرحلے کی کارروائیوں کے دوران مالے سے کوچی تک 1488 ہندوستانی شہریوں کو ملک واپس بھیج چکی ہے۔

سری لنکا اور مالدیپ میں ہندوستانی مشن، ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت باہر نکالنے کی فہرست تیار کررہی ہے اور ضروری طبی جانچ کے بعد ان کو جہاز پر سوار ہونےکی سہولت دی جائے گی۔کووڈ سے متعلق سماجی دوری کے اصول کا جہاز پر پوری طرح خیال رکھا جارہاہے اور لوگوں کو سمندر میں سفر کے دوران بنیادی سہولتیں اور طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

توتی کورن میں اترنے کے بعدواپس لائے گئے اہلکاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری  ریاستی حکام کو سونپ دی جائے گی۔  اس آپریشن کو وزارت خارجہ، وزارت داخلہ،وزارت صحت اور حکومت ہند و ریاستی حکومتوں کی مختلف دیگر ایجنسیوں کے  ساتھ قریبی تال میل سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2915


(Release ID: 1628110) Visitor Counter : 207