ریلوے کی وزارت
ریلوے کی وزارت کی مسافروں سے اپیل
Posted On:
29 MAY 2020 9:58AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،29 مئی / بھارتی ریلوے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ مائگرینٹ ورکر اپنے اپنے گھروں کو واپس پہنچ سکیں ، یومیہ بنیاد پر خصوصی شرمک ریل گاڑیاں چل رہی ہے ۔ اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کو ، جو ان خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، طبی حالت درست نہیں ہے ، جس سے انہیں کووڈ – 19 وباء کے دوران خطرے میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ سفر کے دوران پہلے سے بیماری کی وجہ سے چند اموات ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔
کمزور افراد کو کووڈ – 19 سے محفوظ رکھنے کی خاطر ریلوے کی وزارت نے وزارت داخلہ کے 17 مئی ، 2020 ء کے احکامات کے خطوط پر یہ اپیل کی ہے کہ ایسے لوگ ، جو پہلے سے بیمار ہیں ( مثال کے طور پر ہائپر ٹینشن ، ذیابیطس ، امراضِ قلب ، کینسر اور ایچ آئی وی ) ، حاملہ خواتین اور دس سال سے کم عمر کے بچے اور 65 سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ، اُس وقت تک ریل گاڑی کے سفر سے گریز کرنا چاہیئے ، جب تک کہ یہ انتہائی ضروری نہ ہو ۔
بھارتی ریلوے پریوار 24 گھنٹوں اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہاہے کہ سفر کی ضرورت والے تمام شہریوں کو ریل خدمات فراہم کی جائیں لیکن مسافروں کا تحفظ ہمارے لئے سب سے اہم ہے ۔ اس لئے ہم اِس معاملے میں تمام شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں ۔ کسی بھی پریشانی یا ہنگامی صورتِ حال میں آپ ریلوے پریوار سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہم ہر وقت آپ کی مدد کے لئے تیار ہیں ۔ ( ہیلپ لائن نمبر 139 اور 138 ) ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-05-2020)
U. No. 2877
(Release ID: 1627813)
Visitor Counter : 230
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam