سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کووڈ – 19 سے نمٹنے کی خاطر حل تلاش کرنے کے لئے سائنس و ٹیکنا لوجی

Posted On: 28 MAY 2020 6:13PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،28 مئی / نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود پال اور حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون  نے آج یہاں میڈیا  بریفنگ  میں ویکسین  ، دواؤں کی دریافت ، تشخیص  اور ٹیسٹنگ  کے شعبوں میں کووڈ – 19 سے متعلق  سائنس  و ٹیکنا لوجی کے بارے میں مختصر طور پر  معلومات فراہم کیں ۔

          ویکسین  کے بارے میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ یہ عمل عام طور پر  غیر یقینی اور سست ہوتا ہے  لیکن کووڈ – 19 کے خلاف جیت حاصل  کرنے کے لئے  بڑی تعداد میں  متوازی  کوششوں کی ضرورت ہے ۔ یہ کام ملک  میں اور پوری دنیا میں کیا جا رہا ہے ۔ بھارتی اکیڈمیوں  کے ماہرین  اور اسٹارٹ اَپس  ، بھارتی ویکسین  کی صنعت  میں ویکسین  کی تلاش  کے لئے  کام کر رہے ہیں ۔  اس سلسلے میں  تین طرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ پہلی کوششیں  ملکی سطح پر ہیں ، جب کہ دوسری قسم میں  عالمی سطح  کی کوششیں ہیں  ، جن میں بھارت  قائدانہ رول ادا کر رہا ہے  اور تیسرا عالمی کوششوں  میں بھارت  کی شرکت  ہے ۔ اتنے بڑے  پیمانے پر کوششوں  اور خطرے کو کم کرنے کے اقدامات سے  کامیابی کی بہتر امید ہے ۔

دوا  کی دریافت  کے سلسلے میں  ہماری سائنسی  کوششیں  تین  طریقے سے جاری ہیں ۔ پہلی کوشش موجودہ دواؤں  کو وائرس پر قابو پانے اور بیماری کو کم کرنے کے لئے  استعمال کرنے اور ان کے اثرات کا جائزہ لینا ہے ۔  دوسری کوشش میں فائٹو – فارماسیو ٹیکلز  اور جڑی بوٹیوں  کے اجزاء  کو ٹسٹ کیا جا رہا ہے اور تیسری کوشش میں مختلف  طریقۂ کار  اور نئی ادویات  کی دریافت کے لئے  ہیکا تھان سمیت مختلف  کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

مشترکہ تحقیقی  کوششوں کے نتیجے میں نئے  ٹسٹ  اور ٹسٹنگ  کٹس  دریافت ہوئی ہیں ۔ ان میں وائرس کا پتہ لگانے والے  ٹسٹ  اور اینٹی بایوٹک کا پتہ لگانے کے ٹسٹ  شامل ہیں ۔ بعد کے ٹسٹ  کو  سیرولوجیکل  مطالعات  کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

          اس پیش رفت میں رفتار ہمارے سائنس دانوں  ، اداروں اور سائنسی ایجنسیوں کے اشتراک سے  ممکن ہو سکی ہے ۔  ریگولیٹری  نظام کو بھی قریبی  طور پر سرگرم کیا گیا ہے تاکہ اس میں معیار کے ساتھ تیزی لائی جا سکے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (28-05-2020)

U. No.  2861



(Release ID: 1627576) Visitor Counter : 190