امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

جناب پاسوان نے ایف سی آئی کے ذریعے خوردنی اناجوں کی تقسیم اور خرید کا جائزہ لیا


ایف سی آئی خوراک کی تقسیم کے لئے لائف لائن بن گیا ہے: جناب پاسوان


جناب پاسوان نے ایف سی آئی کو تقسیم اور خرید دونوں کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت دی، اسٹاک کی معموری پر اطمینان کا اظہار کیا

Posted On: 28 MAY 2020 6:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 مئی 2020 ۔ صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے آج فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے زونل ایگزیکٹیو ڈائریکٹروں اور ریجنل جنرل منیجروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خوردنی اناجوں کی تقسیم اور خرید سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OKQH.jpg

اپنی تقریر میں جناب پاسوان نے لاک ڈاؤن کے دوران ایف سی آئی کے رول کی ستائش کی اور کہا کہ اناجوں کی نقل و حمل اب تک کی نقل و حمل سے زیادہ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایف سی آئی کی افرادی قوت عالمی وبائی بحران کے وقت فوڈ واریئرس (خوراک جانبازوں) کے طور پر ابھری ہے اور انھوں نے اس چیلنج کو موقع میں تبدیل کردیا ہے۔ ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران خوردنی اناجوں کی ریکارڈ لوڈنگ، اَنلوڈنگ اور نقل و حمل کا کام انجام دیا ہے۔ دوسری طرف خرید کا عمل بھی بغیر کسی رخنہ اندازی کے جاری ہے اور اس سال سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے گیہوں کی خرید میں گزشتہ برسوں کے اعداد و شمار کو پار کرلیا ہے۔

وزیر موصوف نے جائزہ میٹنگ کے دوران ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں خوردنی اناجوں کی تقسیم کا جائزہ بھی لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022AE6.jpg

آتم نربھر بھارت پیکیج

مہاجروں / پھنسے ہوئے مہاجروں کے لئے آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت خوردنی اناجوں کے الاٹمنٹ کا جائزہ لیتے ہوئے جناب پاسوان نے کہا کہ حکومت ہند نے مئی اور جون 2020 کے مہینوں کے لئے 37 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 8.00 ایل ایم ٹی خوردنی اناج (2.44 ایل ایم ٹی گیہوں اور 5.56 ایل ایم ٹی چاول) مختص کئے ہیں۔ ایف سی آئی کے مطابق اس الاٹمنٹ کے مقابل 27 مئی 2020 تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 2.06 ایل ایم ٹی خوردنی اناج اٹھالئے ہیں۔ انڈمان و نیکوبار، آندھرا پردیش اور لکشدیپ نے دو مہینوں کے لئے الاٹ کئے گئے سبھی اناج اٹھالئے ہیں۔ وزیر موصوف نے  ایف سی آئی کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی حکومتوں کے ساتھ تال میل کریں اور خوردنی اناجوں کے اٹھائے جانے کے عمل میں تیزی لائیں۔

پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا

 اس اسکیم کے تحت حکومت نے مئی اور جون 2020 کے مہینوں کے لئے 37 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 120.04 ایل ایم ٹی خوردنی اناج (15.65 ایل ایم ٹی گیہوں اور 104.4 ایل ایم ٹی چاول) مختص کئے ہیں۔ اس اسکیم کا جائزہ لیتے ہوئے جناب پاسوان نے متعلقہ اہلکاروں سے کہا کہ وہ اناجوں کے اٹھا نے کے عمل میں تیزی لانے کے لئے ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ تال میل قائم کریں، تاکہ مستفیدین تک بروقت خوردنی اناج پہنچ سکیں۔ ایف سی آئی نے بتایا کہ پی ایم جی کے اے وائی کی مد میں مختص کئے گئے اناجوں میں سے 27 مئی 2020 تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 95.80 ایل ایم ٹی غذائی اجناس (15.6 ایل ایم ٹی گیہوں اور 83.38 ایل ایم ٹی چاول) اٹھالئے ہیں۔

ای- نیلامی کے بغیر ہو ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت خیراتی اداروں / این جی او کو خوردنی اناجوں کی فروخت

ایف سی آئی نے بتایا  ہے کہ حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق 25 مئی 2020 تک اس نے 186 تنظیموں کو 1179 ایم ٹی گیہوں اور 890 تنظیموں کو 8496 ایم ٹی چاول فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، اس کے مقابل ان تنظیموں نے 886 ایم ٹی گیہوں اور 7778 ایم ٹی چاول اٹھالیا ہے۔

مغربی بنگال اور اڈیشہ میں امفان گردابی طوفان

ایف سی آئی کے مطابق مغربی بنگال کی حکومت نے 2250 روپئے فی کوئنٹل کی شرح سے ای-نیلامی کے بغیر او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت 11800 ایم ٹی چاول کے اسٹال کی درخواست کی ہے، لیکن ابھی تک اڈیشہ حکومت کے ذریعے خوردنی اناجوں سے متعلق ضرورت کے بارے میں کوئی اطلاع دستیاب نہیں کرائی گئی ہے۔ جناب پاسوان نے کہا کہ ایف سی آئی کو چاہئے کہ وہ مغربی بنگال اور اڈیشہ کی حکومتوں کے ساتھ تال میل قائم کرے اور گردابی طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں غذائی اجناس کی تازہ ترین صورت حال کا اندازہ لگائے۔

خرید (چاول / گیہوں)

جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے آر ایم ایس 2020-21 میں گیہوں کی فروخت اور کے ایم ایس 2019-20 میں چاول کی خرید کا جائزہ لیا۔ چونکہ خرید کا معاملہ گزشتہ سال کی خرید کی مقدار سے پہلے ہی زیادہ ہے، لہٰذا وزیر موصوف نے ایف سی آئی سے کہا کہ وہ گیہوں (آر ایم ایس 2020-21) اور چاول (کے ایم ایس 2020-21) کی مزید خرید سے متعلق تازہ ترین صورت حال سے واقف کرائے۔ ایف سی آئی کے متعلق 27 مئی 2020 تک مجموعی طور پر 351 ایل ایم ٹی گیہوں (آر ایم ایس 2020-21) کی خرید ہوئی ہے۔ 60.40 ایل ایم ٹی چاول (آر ایم ایس) کی خرید ہوئی ہے۔ 2019-20 میں مجموعی طور پر 700.29 ایل ایم ٹی دھان (470.23 ایل ایم ٹی چاول) کی خرید ہوئی ہے۔

خوردنی اناجوں کی نقل و حمل

لاک ڈاؤن کے وقت سے سڑکوں، ریلویز، آبی راہوں اور دشوار گزار و پہاڑی علاقوں میں ہوائی جہاز کے ذریعے ملک بھر میں خوردنی اناجوں کے اٹھان اور نقل و حمل کا کام جاری ہے، ان میں شمال مشرقی ریاستیں بھی شامل ہیں۔ 3550 ریل ریکوں کے ذریعے تقریباً 100 ایل ٹی خوردنی اناجوں کی نقل و حمل ہوئی ہے۔ 12 ایل ٹی خوردنی اناجوں کی سڑکوں کے ذریعے نقل و حمل ہوئی ہے اور 12000 ٹن خوردنی اناجوں کی نقل و حمل 12 پانی کے جہازوں کے ذریعے کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر 9.61 ایل ایم ٹی خوردنی اناجوں کی نقل و حمل شمال مشرقی ریاستوں میں کی گئی ہے۔

سینٹرل پول میں اسٹاک

ایف سی آئی نے 27 مئی 2020 تک خوردنی اناجوں کے موجودہ اسٹاک کی صورت حال کے بارے میں بتایا۔ اہلکاروں نے کہا کہ 479.40 ایل ایم ٹی گیہوں اور 272.29 ایل ایم ٹی چاول، یعنی مجموعی طور پر 751.69 ایل ایم ٹی خوردنی اناج سینٹرل پول میں دستیاب ہیں۔ ملک کی موجودہ اور مستقبل کی خوردنی اناجوں کی ضرورت کی تکمیل کے لئے اسٹاک کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناب پاسوان نے سبھی حکومتوں سے گزارش کی کہ وہ ان ایف سی آئی افسروں اور ورکروں کی مکمل مدد کریں جو اس بحران کے دوران سخت محنت کررہے ہیں۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2857

 



(Release ID: 1627517) Visitor Counter : 170