کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
سی آئی پی ای ٹی کا نام بدل کر سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پٹروکیمکلس انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رکھا گیا
سی آئی پی ای ٹی مکمل پٹروکیمیکل شعبے کی نمو کے لیے کلی توجہ کے ساتھ کام کرسکے گا:گوڑا
Posted On:
28 MAY 2020 1:21PM by PIB Delhi
کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت، حکومت ہند کے تحت مقتدر قومی ادارے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹکس انجینئرنگس اینڈ ٹیکنالوجی ( سی آئی پی ای ٹی) کو از سر نو نام دیتے ہوئے اب اس کا نام سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پٹروکیمکلس انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی) کردیا گیا ہے۔
نام کی یہ تبدیلی تمل ناڈو سوساٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1975 (تمل ناڈو ایکٹ 1975 کا 27واں)کے تحت عمل میں آئی ہے۔
کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر ڈی وی سدانندگوڑا نے کہا ہے کہ اب سی آئی پی ای ٹی اپنے آپ کو کلی طور پر مکمل پٹروکیمیکل شعبے کی نمو کے لیے وقف کرنے کے لائق پوزیشن میں آسکے گا اور اس کے ساتھ ہی تعلیمی، ہنرمندی، ٹیکنالوجی امداد اور تحقیق کے شعبوں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرسکے گا۔
سی آئی پی ای ٹی کے بنیادی مقاصد میں یہ بات شامل رہی ہے کہ یہ ادارہ تعلیم اور تحقیق کے مشترکہ پروگرام چلانے کے علاوہ اپنی کوششوں کے توسط سے پلاسٹک کی صنعت کی نمو میں بھی اپنا تعاون دیتا آیا ہے۔ اس ادارے نے برسہا برس سے اپنا تعاون دیا ہے اور مسلسل ترقی کرتے ہوئے مختلف صنعتوں کے ساتھ اس ارادے کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کیے ہیں، کہ اختراع پر مبنی پلاسٹک پر منحصر حل نکالے جائیں، جو وسائل کے لحاظ سے موثر اور کاروباری لحاظ سے مفید ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ت ع۔
U-2850
(Release ID: 1627406)
Visitor Counter : 293
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam