کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس ایند صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے صنعت اور تجارت کی انجمنوں کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 27 MAY 2020 6:55PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،27 مئی / کامرس اینڈ صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج یہاں صنعت اور تجارت کی انجمنوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کی۔  اِن انجمنوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کے بعد سے یہ اُن کی پانچویں میٹنگ تھی ، جس میں کووڈ – 19 کے لاک ڈاؤن کے اثرات اور اُن کی سرگرمیوں میں رعایت  کا جائزہ لیا گیا اور  معیشت کو واپس پٹری پر لانے کے لئے ، اُن کے مشوروں کو نوٹ کیا گیا ۔

          اس میٹنگ میں کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش اور جناب ایچ ایس پوری کے علاوہ صنعت و تجارت کی وزارت کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔  جن انجمنوں نے میٹنگ میں شرکت کی ، اُن میں سی آئی آئی ، فکی  ، ایسوچم  ، نیسکوم  ،  پی ایچ ڈی سی آئی ،  سی اے آئی ٹی  ، ایف آئی ایس ایم ای  ، لگھو اُدیوگ بھارتی ، ایس آئی اے ایم  ، اے سی ایم اے  ، آئی ایم ٹی ایم اے ، ایس آئی سی سی آئی ، ایف اے ایم ٹی  ، آئی سی سی ، آئی ای ای ایم اے شامل تھیں ۔

          انجمنوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ مستقبل کا انتخاب  ہمارا ہے  اور  یہ بہتر ہو گا کہ ہم کووڈ کے بعدکی مدت کے لئے بہتر نظریات  ، نافذ کرنے کے لئے پختہ منصوبے اور  بھارت کو ایک عالمی قوت بنانے کے لئے  تیار رہیں اور کام کرنا شروع کریں ۔  وزیر اعظم کے عہد   " جان بھی جہان بھی " کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ معیشت کا خراب دور پورا ہو چکا ہے ۔ چیزیں اب بہتر ہو رہی ہیں اور فضاء میں بحالی کا ماحول ہے ۔  انہون نے کہا کہ  آتم نربھر مہم کے تحت حکومت کے ذریعے  کئے گئے اقدامات  ملک کو معیشت سے لڑنے میں مدد دیں گے ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ آتم نربھر بھارت  ملک کی جانب دیکھنے کے لئے اور بیرونی ملکوں کے خلاف نہیں ہو گا بلکہ یہ نظریہ  ایک ایسے پُر اعتماد ، خود کفیل  اور ہمدرد ملک پر مبنی ہے   ، جو سماج کے ہر طبقے  کا خیال رکھتا ہے اور ملک کے  تمام حصوں میں ترقی کو فروغ دیتا ہے ۔ جناب پیوش گوئل نے کہا کہ آزادی کے بعد  پچھلی تین دہائیوں میں  ملک میں ترقی ہوئی ہے لیکن اس میں  شہروں پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ دیہی اور پسماندہ علاقے  اِس سے محروم رہے ، جس کی وجہ سے   اِن علاقوں کے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور مواقع کے لئے شہروں میں ہجرت  کے لئے مجبور ہونا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت  بھارت کے 130 کروڑ شہریوں میں یکجہتی کا جذبہ پیدا کرے گا ۔ یہ بھارتی کمپنیوں کی مدد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہم فرنیچر  ، کھلونے ، اسپورٹس شوز جیسی  بہت سی عام  استعمال ہونے والی اشیاء کو درآمد کر رہے ہیں   اور یہ اِس حقیقت کے باوجود ہے کہ ملک میں  تکنیکی قوت کے ساتھ ساتھ  ہنرمند  افرادی قوت  موجود ہے ۔ ان چیزوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔

          جناب گوئل نے صنعت پر زور دیا کہ وہ پائیدار اور  جدید   نظریات پر  غور کرتے ہوئے  اِس سلسلے میں کوششیں کرے ۔  انہوں نے کہا کہ  کووڈ  - 19 کے خلاف لڑائی تنہا حکومت کے ذریعے نہیں لڑی جا سکتی  ، یہ پورے ملک  کی لڑائی ہے اور سبھی  فریقوں کو اِس میں اہم اور مثبت رول ادا کرنا ہوگا ۔ وزیر موصوف نے انجمنوں کو یقین دلایا کہ اُن کے مشوروں  پر غور کیا گیا ہے اور  اُن کے معقول اور  حقیقی مطالبوں پر   وقت پر کارروائی کی گئی ہے ۔    

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (27-05-2020)

U. No.  2838



(Release ID: 1627344) Visitor Counter : 182