وزارتِ تعلیم
حکومت ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کے طلباء کیلئے معیاری تعلیم اور تعلیمی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کیلئے عہد بند ہے:فروغ انسانی وسائل کے وزیر
Posted On:
26 MAY 2020 6:43PM by PIB Delhi
فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے تمام خطوں کے تعلیمی اداروں میں بالخصوص ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کے طلباء کے لئے معیاری تعلیم فراہم کرنے اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کیلئے عہد بند ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ اس سلسلے میں حکومت نے اس سال کچھ اہم فیصلے کیے ہیں۔ حکومت نے 986.47 کروڑ روپئے کی لاگت سے یانگ یانگ میں سکم یونیورسٹی (ایک مرکزی یونیورسٹی) کے ایک مستقل کیمپس کو قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ حکومت سکم نے 15 کروڑ روپئے کی لاگت کے 300 ایکڑ آراضی فراہم کی ہے جس میں سے 265.94 ایکڑ آراضی پہلے ہی یونیورسٹی کے حوالے کی جاچکی ہے۔ بقیہ آراضی یونیورسٹی کو سونپنے کاکام جاری ہے۔
وزیر موصوف نے مزید مطلع کیا کہ حکومت نے پہلے ہی اروناچل پردیش، میزورم میگھالیہ، ناگالینڈ، دہلی اور پڈوچیری کے 6این آئی ٹی قائم کرنے کیلئے 4371.90 کروڑ روپئے کے نظرثانی شدہ لاگت تخمینے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ این آئی ٹی 31 مارچ 2022 تک اپنے مستقل کیمپس سے پوری طرح کام کرنا شروع کردیگا۔ان کیمپسوں میں مجموعی طور پر 6320طلباء کو رکھنے کی گنجائش ہوگی۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 2813
(Release ID: 1627118)
Visitor Counter : 222