ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے 25 مئی 2020 تک ملک بھر میں 3274 "شرمک اسپیشل" ٹرینیں چلائیں اور 25 دن میں "شرمک اسپیشل" ٹرینوں کے ذریعہ 44 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچایا۔


سفر کرنے والے تارکین وطن میں 74 لاکھ سے زائد مفت کھانا اور 1 کروڑ سے زیادہ پانی کی بوتلیں تقسیم کیں

آج چل رہی ٹرینوں میں کوئی بھیڑ بھاڑ نہیں ہے

شرمک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ ، ریلوے 12 مئی سے نئی دہلی سے 15 جوڑی اسپیشل ٹرینیں چلا رہی ہے اور یکم جون دو ہزار بیس سے اس کے ٹائم ٹیبل کے ساتھ دو سو اور ٹرینیں چلانے کا منصوبہ ہے

Posted On: 26 MAY 2020 5:04PM by PIB Delhi

خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعہ مختلف مقامات پر پھنسے تارکین وطن مزدوروں، تیرتھ یاتریوں ، سیاحوں ، طلباء اور دیگر افراد کو لانے۔ لے جانے کے بارے میں وزارت داخلہ کے حکم کے بعد بھارتی ریلوے نے یکم مئی 2020 سے "شرمک اسپیشل" ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پچیس مئی 2020 تک ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے مجموعی طور پر 3274 "شرمک اسپیشل" ٹرینیں چلائی گئیں۔ ان "شرمک اسپیشل" ٹرینوں سے 44 لاکھ سے زیادہ مسافر اپنی آبائی ریاست پہنچ گئے ہیں۔ 25.05.2020 کو 223 شرمک اسپیشل ٹرینیں 2.8 لاکھ مسافروں کو لے کر چل رہی تھیں۔

آئی آر سی ٹی سی نے سفر کرنے والے تارکین وطن کے بیچ 74 لاکھ سے زائد مفت کھانا اور 1 کروڑ سے زیادہ پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔

واضح رہے کہ آج چلنے والی ٹرینوں کو کسی بھیڑ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔

شرمک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ ، ریلوے بارہ مئی سے نئی دہلی سے 15 جوڑی اسپیشل ٹرینیں چلا رہی ہے اوراس کی یکم جون دو ہزار بیس سے ٹائم ٹیبل کے ساتھ دو سو اور ٹرینیں چلانے کا منصوبہ ہے۔

 

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (26-05-2020)

U: 2809



(Release ID: 1627068) Visitor Counter : 313