صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 کی تازہ صورتِ حال – 1


صحت یابی کی شرح بڑھ کر 41.57 فی صد ہوئی

Posted On: 25 MAY 2020 4:36PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،26 مئی /حکومت ہند  مرحلے وار ، احتیاطی  اور سرگرم طریقۂ کار کے ذریعے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کووڈ – 19 سے بچاؤ  ، روک تھام اور بندوبست کے لئے  کئی اقدامات کر رہی ہے ۔ ان اقدامات پر  اعلیٰ ترین سطح پر    مسلسل  نظر ثانی اور نگرانی  کی جا رہی ہے ۔

          اب تک  57720 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3280 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ صحت یابی کی کل شرح 41.57 فی صد ہے ۔ مصدقہ مریضوں کی تعداد  138845 تک پہنچ گئی ہے ، جب کہ  زیر علاج مریضوں کی تعداد  77103 ہے ۔

          کووڈ – 19 سے متعلق   تکنیکی امور  ، رہنما خطوط اور ایڈوائزری سے متعلق   مصدقہ اور تازہ جانکاری کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  https://www.mohfw.gov.in/ پر رجوع کریں ۔

          کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوال  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in  پر اور دیگر سوال  ncov2019[at]gov[dot]in

پر بھیجےجا سکتے ہیں ۔

          کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی جانکاری کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے  ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا ( مفت ) 1075 پر کال کریں ۔

          ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کووڈ – 19 سے متعلق  ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست           https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (26-05-2020)

U. No.  2792


(Release ID: 1626873) Visitor Counter : 186