نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

عید الفطر کی ماقبل شام نائب صدر جمہوریہ ہند کی لوگوں کو مبارکباد

Posted On: 24 MAY 2020 5:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 24 مئی 2020 ۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے قوم کو عیدالفطر کے مبارک موقع کی ماقبل شام مبارکباد دی ہے۔ عیدالفطر کو خاندانوں اور برادریوں کے ایک ساتھ آنے کا ایک موقع قرار دیتے ہوئے انھوں نے تقریبات کے دوران ہر شخص سے تحفظ اور سماجی دوری کے ضابطوں پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

ان کے پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

’’میں عیدالفطر کے مبارک موقع پر اپنے ملک کے عوام کے تئیں گرم جوش مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

عید الفطر روایتی طور پر ایک ایسی تقریب ہے جو رمضان المبارک کے اختتام اور اسلامی کلینڈر کے دسویں مہینہ شوال کے آغاز پر منائی جاتی ہے۔

یہ تہوار ہمارے سماج کے اندر رحم دلی اور احسان کے جذبے کو جاگزیں کرتا ہے، یہ خاندانوں اور برادیوں کے جمع ہونے کا ایک موقع ہوتا ہے۔

تاہم اس سال چوں کہ ہندوستان اور پوری دنیا کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے خلاف مسلسل نبردآزما ہے، ہم اپنے تقریباً سبھی روایتی تہوار اپنے گھر پر منارہے ہیں۔

لہٰذا ہمیں محدود پیمانے پر ہی تقریب بناکر اطمینان کا اظہار کرنا چاہئے اور سماجی دوری و ذاتی صفائی ستھرائی کے تحفاظاتی ضابطوں پر عمل کرنا چاہئے۔ تاہم مجھے امید ہے کہ ہم اس تہوار کو خوشی، رحم دلی اور ایک دوسرے کے تئیں احترام کے جذبے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منائیں گے جو کہ اس مبارک موقع سے وابستہ ہے۔

میری دعا ہے کہ عیدالفطر سے وابستہ پاکیزہ تصورات ہماری زندگیوں میں صحت، امن، خوش حالی اور ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔‘‘

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2774

 



(Release ID: 1626618) Visitor Counter : 172