ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے مشترکہ خدمات مراکز (سی ایس سیز) اور ایجنٹوں کے توسط سے ریزرویشن کاؤنٹر اور بکنگ کو ازسرنو شروع کرنے کی اجازت فراہم کی


زونل ریلوے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کل مرحلے وار طریقے سے ریزرویشن کاؤنٹروں کو کھولنے اور ان کی مشتہری کا عمل انجام دے، ان
مراکز کے محل وقوع اور اوقات کو مقامی ضروریات اور حالات کے مطابق طے کیا جائے

بکنگ کاؤنٹروں کے کھلنے سے مسافر ریلوے خدمات کی بتدریج بحالی ممکن ہو سکے گی

Posted On: 21 MAY 2020 9:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 ؍مئی، 2020،بھارتی ریلوے مرحلے وار طریقے سے ریزرو ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے ریزرویشن کاؤنٹر کھولنے جا رہی ہے۔

 

زونل ریلوے کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مقامی ضروریات اور حالات کے مطابق ریزرویشن کاؤنٹر کھولنے کا فیصلہ لیں اور اس کی مشتہری کریں۔ یہ ریزرویشن کاؤنٹر مرحلے وار طریقے سے کل سے کھولے جائیں گے اور ان کے محل وقوع اور اوقات کے بارےمیں بھی مقامی ضروریات اور حالات کے مطابق جانکاری دی جائے گی۔

 

بھارتی ریلوے نے مشترکہ خدمات مراکز ااور ٹکٹنگ ایجنٹوں کے ذریعے بھی ٹکٹوں کے ریزرویشن کا کام کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر کیا جا سکتا ہے کہ شرمک خصوصی ریل گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہے گی اور اس کام کو مقامی ریاستی حکومتیں موجودہ ضوابط کے مطابق انجام دیں گی۔

 

مذکورہ تمام بکنگ سہولتوں کا آغاز ایک مرتبہ پھر مسافر ریلوے خدمات کی بتدریج بحالی کی علامت ہوگی اور بھارت کے تمام حصوں سے ریزرو ریل گاڑیوں میں سفر کرنے کے لئے  تمام متوقع مسافروں کے لئے آسانی فراہم ہوگی۔ زونل ریلوے سماجی طور پر فاصلہ برقرار رکھنے کے رہنما خطوط کو اپنائے گی اور کووڈ-19 کے وبائی مرض کی موجودہ صورتحال میں صحتی نظم و ضبط کا بھی خیال رکھے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

(21-05-2020)

U-2725

                      



(Release ID: 1626011) Visitor Counter : 201