سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی ، کووڈ-19 کی جانچ میں کارگر اگپے چترا یوجنا کے کمرشیل لانچ کا انعقاد کرے گا
Posted On:
20 MAY 2020 5:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20مئی 2020/ شری چترا ٹریونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسیز اینڈ ٹکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی) - ترویندرم اور اگپے ڈائگنوسٹک لمیٹیڈ ، تیار کردہ چتر ا میگنا کا کمرشیل لانچ 21 مئی 2020 کو شام ساڑھے چار بجے منعقد کیا جائے گا۔ اگپے چترا میگنا میگنیٹک نینو پارٹیکل – پرمبنی آر این اے ایکسٹریکشن کٹ میں جس کا استعمال کووڈ-19 کی جانچ میں کیا جاتا ہے۔ ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی ، قومی اہمیت کا ادارہ ہے جو سائنس اور تکنالوجی محکمے (ڈی ایس ٹی) کے تحت کام کرتا ہے۔ اگپے ڈائگنوسکٹ لمیٹیڈ، ان وٹرو ڈائگناسٹک کو مینوفیکچر کرتی ہے۔
ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے بائیو میڈیکل ٹکنالوجی ونگ میں اگپے ڈائگناسٹک لمیٹیڈ میں تعاون سے ایس سی ٹی ایم ایس ٹی کے ذریعہ یہ لانچ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
نیتی آیوگ کے ارکان اور ایس سی ٹی ا ٓئی ایم ایس ٹی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر وی- کے -سارسوت اور ڈی ایس ٹی کے سکریٹری ، پروفیسر آشوتوش شرما ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اگپے چترامیگنا کے کمرشیل لانچ میں حصہ لیں گے۔ ڈاکٹر وی کے سارسوت باقاعدہ طور سے کمرشیل لانچ کا اعلان کریں گے، جس کے بعد کوچی کے امرتا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز کے افسران کو جناب تھامس جان ، منیجنگ ڈائریکٹر ، اگپے ڈائگناسٹک کے ذریعہ پروڈکٹ کی پہلی فروخت کی جائے گی۔
کووڈ-19 کو کنٹرول کرنے کے لئے کفایتی، تیز اور درست جانچ سب سے زیادہ اہم ہے۔ سینئر سائنسداں ڈاکٹر انوپ کمار ٹھیکوویٹل کی سربراہی میں ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے ذریعہ تیار کردہ چترا میگنا ایک جدید ترین آر این اے ایکسٹریکشن کٹ ہے جسے اپریل 2020 میں اگپے ڈائنگناسنٹک کو منتقل کردیا گیا تھا اور اب یہ اگپے چترا میگنا آر این اے ایکسٹریکشن کٹ کے طور پر بازار میں دستیاب ہوگی۔ اس پروڈکٹ کو کووڈ-19 آر این اے کوالگ (آئسولیشن) کرنے کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لارولوجی کے ذریعہ آزادانہ طور پر تکمیل کیا گیا ہے۔سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے اس کٹ سے کمرشیلائزیشن کے لئے منظوری دے دی ہے۔ سارس-کو-2 کا پتہ لگانے کے لئے کٹ کا استعمال آر ٹی- ایل اے ایم پی، آرٹی ، کیو پی سی آر، پی ٹی، پی سی آر اور دیگر پی سی آر پر مبنی پروٹوکول سے آر این اے ایکسٹرکشن کے لئے کیا جاسکتا ہے،۔
یہ آر این اے کو الگ کرنے کے لئے ایک جدید ترین تکنیک کا استعمال کرتا ہے۔ جس کے تحت مریض کے نمونے سے آر این اے کو الگ کرنے کے لئے مقناطیسی نینو ذرات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مقناطیسی ذرات وائرل آر این اے کے ساتھ جڑ جاتے ہیں اور مقناطیسی دائرےکے رابطے میں آنے پر حد سے زیادہ پیوریفائیڈ اور کنسنٹریٹڈ آر این اے لیتے ہیں۔ پتہ لگانے کی ترکیب کے ساتھ ہی وائرل آر ایل این اے کی کافی مقدار پر منحصر کرتی ہے۔ یہ اختراع مثبت معاملوں کی پہنچان کرنے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے۔
اندازہ ہے کہ ہندستان کو اگلے چھ مہینے کے دوران ہر ماہ تقریباً 8 لاکھ آر این اے ایکسٹریکشن کٹ کی ضرورت ہوگی۔ اگپے چترا میگنا آر این اے ایکسٹریکشن کٹ کی قیمت تقریباًً 150 روپے فی کٹ ہے۔ اس سے جانچ کی لاگت اور برآمد کٹ پر ملک کا انحصار کم ہونے کی امید ہے، جس کی لاگت تقریباً 300روپے ہے ۔ اگپے ڈائنگناسٹک مینوفیکچرنگ صلاحیت 3 لاکھ کٹ ماہانہ ہے۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-2670
(Release ID: 1625868)
Visitor Counter : 247