ریلوے کی وزارت

ریلوے کے محکمے نے 19 دن میں ‘‘شرمک ا سپیشل’’ ٹرینوں کے ذریعے 21.5 لاکھ مائی گرینٹ مزدوروں کو اپنے گھروں تک پہنچایا ہے۔ ریلوے کے محکمے نے 1600 سے زیادہ ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینیں چلائی ہیں


ریلوے کا محکمہ مائی گرینٹوں کو مزید رلیف فراہم کرنے کی خاطر شرمک ٹرینوں کی تعداد کو دوگنا کرے گا، آج رات تک تقریباً 200 ٹرینیں چلائی جائیں گی
ریلوے کا محکمہ یکم جون 2020 سے نظام الاوقات کے مطابق 200 یومیہ نئی ٹرینیں شروع کرے گا
بکنگ صرف آن لائن کرائی جاسکے گی اور اس کی شروعات چند دن میں کردی جائے گی یہ ٹرینیں غیر اے سی ہوں گی۔ ٹرینوں کے ناموں اور اوقات کا اعلان جلد کردیا جائے گا
یہ کوشش پورے ملک میں مائی گرینٹوں کے لیے ایک بڑے رلیف کی حیثیت رکھتی ہے

Posted On: 19 MAY 2020 9:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 مئی، 2020       بھارت کے ریلوے کے محکمے نے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ وہ مائی گرینٹوں کو مزید رلیف فراہم کرنے کی خاطر شرمک ٹرینوں کی تعداد دوگنی کردے گا۔

ان شرمک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ ریلوے کا محکمہ یکم جون 2020 سے نظام الاوقات کے مطابق 200 نئی  ٹرینیں شروع کرنے والا ہے۔ ان ٹرینوں کے راستوں اور اوقات کے بارے میں جلد ہی اطلاع دی جائے گی۔

بکنگ صرف آن لائن کی جاسکے گی اور اس کا سلسلہ چند دنوں میں شروع ہوجائے گا۔

یہ ٹرینیں غیر اے سی والی ہوں گی۔ ریلوے اسٹیشن پر کوئی ٹکٹ فروخت نہیں کیا جائے گا اور سفرکا ارادہ رکھنے والے مسافروں کو ٹکٹ خریدنے کے لیے ریلوے اسٹیشن نہیں آنا چاہیے۔ ریلوے کے محکمے نے مائی گرینٹوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں۔ اس بات کی کوششیں کی جارہی ہےکہ یہ سب لوگ جلد سے اپنی آبائی ریاستوں تک پہنچ جائیں۔

اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ یہ مائی گرینٹ اپنی موجودہ جگہ سے قریب ترین ریلوے اسٹیشن سے ٹرین پکڑ سکیں۔

ریلوے کے محکمے نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان مائی گرینٹوں کی شناخت کریں اور ان کی جگہ کا پتہ لگائیں جو اپنی آبائی ریاستوں کو جانے کے لیے سڑکوں کے ذریعے سفر کر رہے ہیں اور ان کا قریب ترین ضلع صدر دفترپر رجسٹریشن کرانے کے بعد انھیں قریب ترین ریلوے اسٹیشن تک پہنچا دیں۔ ریلوے کے محکمے نے ریاستی حکومتوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ سڑک کے ذریعے جانے والے ان لوگوں کی فہرست ریلوے حکام تک پہنچا دیں تاکہ شرمک اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے انھیں لے جائےجانے کے بارےمیں انتظامات کیے جاسکیں۔

اُنیس دنوں میں ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینوں کے ذریعے 21.5 لاکھ سے زیادہ مائی گرینٹوں کو ان کی ریاستوں تک پہنچایا گیا ہے۔ اس کے لیے 19 مئی تک 1600 سے زیادہ ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینیں چلائی گئیں۔

ریلوے کے محکمے نے مائی گرینٹوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں۔اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ یہ سب کے سب لوگ جلد از جلد اپنی آبائی ریاستوں تک پہنچ جائیں۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2643



(Release ID: 1625390) Visitor Counter : 167