بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کوائر جیو ٹیکسٹائلز کو سڑکوں کی تعمیر میں استعمال کئے جانے کی منظوری


کوائر صنعت خصوصاً کووڈ وبائی مرض کے دوران یہ فیصلہ کوائر صنعت کو فروغ دے گا:جناب گڈکری

Posted On: 20 MAY 2020 12:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،20مئی2020: ایک مخصوص قسم کا ریشہ جو فطری، مضبوط اور از حد پائیدار ، نہ سڑنے والا نمی سے محفوظ رہنے والا ہے اور اس پر کسی طرح کی فنگس وغیرہ اثرا انداز نہیں ہوتی۔یعنی کوائر جیو ٹیکسٹائل کو حتمی طورپر دیہی علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر کے لئے عمدہ مٹیرل تسلیم کرلیا گیا ہے۔

کوائر جیو ٹیکسٹائل کا استعمال پی ایم جی ایس وائی مرحلہ III- کے تحت دیہی علاقوں کی سڑکوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات دیہی ترقیات کی وزارت حکومت ہند کے تحت قومی دیہی بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی ایجنسی کے ایک مراسلے میں کہی گئی ہے۔

اس نئی پہل قدمی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نتن گڈکری وزیر ایم ایس ایم ای اور سڑک نقل و حمل و شاہراہیں،  جوکوائر فائبر کے متبادل استعمال کی تلاش کے سلسلے میں پیش پیش رہے ہیں، نے کہا ہے کہ یہ ایک از حد اہم پیش رفت ہے، کیونکہ اب ہم سڑک کی تعمیر میں کوائر جیو ٹیکسٹائل کا استعمال کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ فیصلہ کوائر صنعت خصوصاً کووڈ -19 کے وبائی مرض کی اس آزمائش کی گھڑی میں فروغ دے گا۔

پی ایم جی ایس وائی سے متعلق نئی ٹیکنالوجی، رہنما خطوط برائے سڑک تعمیرات کے مطابق ، تجویز کے ہر ایک بیچ میں 15فیصد تک کی سڑکوں کی تعمیر ، نئی ٹیکنالوجیوں کے استعمال کے ذریعے کی جائے گی۔ اس میں سے 5 فیصد سڑکیں آئی آر سی سے منظور شدہ ٹیکنالوجی کی مدد سے تعمیر کی جائیں گی۔ آئی آر سی نے دیہی سڑکوں کی تعمیر کے لئے اب کوائر جیو ٹیکسٹائل کو منظوری دے دی ہے۔

 ان منظوریوں کے مطابق، پی ایم جی ایس وائیIII-کے تحت دیہی سڑکوں کی مکمل طوالت میں سے 5 فیصد حصہ کوائر جیو ٹیکسٹائل کا استعمال کرکے تعمیر کیا جائے گا۔اسی لحاظ سے آندھرا پردیش میں کوائر جیو ٹیکسٹائل کا استعمال کرکے 164کلو میٹر سڑک تعمیر کی جائے گی۔گجرات میں 151کلو میٹر، کیرالہ 71 کلومیٹر، مہاراشٹر میں 328کلومیٹر، اُڈیشہ میں 470کلومیٹر، تمل ناڈو میں 369کلو میٹر اور تلنگانہ میں 121 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کوائر جیو ٹیکسٹائل کا استعمال کرکے عمل میں لائی جائے گی۔اس طریقے سےسات ریاستوں میں کوائر جیو ٹیکسٹائل کا استعمال کرکے 1674کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی، جس کے لئے ایک کروڑ مربع میٹر کوائر جیو ٹیکسٹائل درکار ہوگا۔ جس کی تخمینہ لاگت 70 کروڑ روپے کے بقدر ہوگی۔

اس فیصلے نے ملک میں کوائر جیو ٹیکسٹائل کے لئے ایک وسیع منڈی مضمرات کا راستہ ہموار کردیا ہے اور اس طریقے سے کووڈ-19 سے متاثرہ کوائر صنعت کے لئے یہ ایک زبردست تقویت ثابت ہوگی۔

 

********

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2652)



(Release ID: 1625296) Visitor Counter : 189