وزارت دفاع

اوپی سمدر سیتو مرحلہ ٹو۔ آئی این ایس جلشوا مالدیپ سے 588ہندوستانیوں کو گھر لایا

Posted On: 17 MAY 2020 4:14PM by PIB Delhi

 او پی سمدر سیتو کے لئے تعینات آئی این ایس جلشوا آج صبح کوچی بندرگاہ پر اترا اور اس طرح مالدیپ کے مالے سے ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے سے متعلق اس کا دوسرا بحری سفر اختتام کو پہنچا۔ جہاز کوچن پورٹ ٹرسٹ کے سمدریکا کروز ٹرمنل پر 70 خواتین (06 حاملہ خواتین) اور 21 بچوں سمیت 588 ہندوستانی شہریوں کو لے کر اترا۔

آئی این ایس جلشوا صبح 11:30 بجے کوچن پورٹ ٹرسٹ پر اترا اور ہندوستانی بحریہ ، ریاستی حکومت ، ضلع انتظامیہ اور پورٹ ٹرسٹ کے اہلکاروں نے اس کا خیرمقدم کیا۔ کووڈ جانچ اور امیگریشن کارروائیوں کے عمل کو انجام دینے کے لئے بندرگاہ کے حکام کی جانب سے وسیع انتظامات کئے گئے تھے اور اسی طرح سول انتظامیہ نے بھی لائے گئے ہندوستانی شہریوں کو آگے اور کوارنٹائن کئے جانے کے لئے متعلقہ اضلاع / ریاستوں میں انہیں پہنچانے کے لئے انتظامات کئے تھے۔

غیر ملکی ساحلوں سے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کا راستہ ہموار کرنے کے لئے حکومت ہند کی قومی کوششوں کے ایک حصے کے طور 15 مئی 20 کو مالے میں آئی این ایس جلشوا نے ہندوستانی شہریوں کو جہاز پر سوار کیا تھا۔ اس بحری جہاز کو پندرہ مئی کو روانہ ہونا تھا لیکن شدید بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ ناسازگار موسم کی وجہ سے اس کی روانگی میں تاخیر ہو گئی اور پھر جہاز 16 مئی 20 کو مالے سے روانہ ہوا تھا۔

*************

م ن۔ن ا ۔م ف  

 (17-05-2020)

U: 2589



(Release ID: 1624826) Visitor Counter : 119