امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے ریاستوں کو مراسلہ بھیجا ہے کہ وہ مائگرینٹ مزدوروں کی آمدو رفت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور بین ریاستی تال میل کے لیے این ایم آئی ایس کا استعمال کریں

Posted On: 16 MAY 2020 9:05PM by PIB Delhi

نئی دلی  16 مئی 2020 / حکومت ہند نے مائگرینٹ مزدوروں کی آمد و رفت کو بسوں اور خصوصی شرمک ٹرینوں کے ذریعے اجازت دی ہے تاکہ وہ اپنے اپنے آبائی مقامات تک آسانی سے سفر کر سکیں۔

تمام ریاستوں نے پھنسے ہوئے لوگوں اور مائگرینٹ مزدوروں کی آمد و رفت میں سہولت کے لیے ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی خاطر آپات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ایک آن لائن ڈیش بورڈ  - نیشنل مائگرینٹ انفارمیشن سسٹم (این ایم آئی ایس) تیار کیا ہے۔

یہ آن لائن پورٹل مائگرینٹ مزدوروں کی ایک مرکزی ڈیپازیٹری تیار کرے گا اور بین ریاستی مواصلات / تال میل میں سہولت پیدا کرے گا تاکہ ان کے آبائی مقامات تک سفر کو آسان بنایا جا سکے۔ اس میں رابطوں کا پتہ لگانے جیسی اضافی سہولیات بھی موجود ہیں جسے کووڈ سفر کو آسان بنایا جا سکے۔ اس میں رابطوں کا پتہ لگانے جیسی اضافی سہولیات بھی موجود ہیں جسے کووڈ-19 سے متعلق مجموعی کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایک مقام سے دوسری جگہ جانے والے لوگوں سے متعلق اہم اعداد و شمار جیسے نام ، عمر، موبائل نمبر، روانہ ہونے کا مقام اور پہنچنے والے ضلعے ، سفر کی تاریخ وغیرہ کو اپ لو ڈ کیا جا سکتا ہے جو ریاستیں پہلے ہی اکٹھا کر رہی ہیں۔

ریاستیں اس بات کا اندازہ لگا سکیں گی کہ کتنے لوگ اور کہاں سے باہر جا رہے ہیں اور کتنے لوگ ریاستوں میں اپنی منزل پر پہنچ رہے ہیں۔ ان لوگوں کے موبائل نمبر، رابطوں کا پتا چلانے اور کووڈ – 19 کے دوران ان کی آمدو رفت کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ و ا۔ اع

U-2583

17.05.2020


(Release ID: 1624621) Visitor Counter : 298