امور داخلہ کی وزارت

مودی حکومت کا یقین ہے کہ بھارت کی فلاح صرف کسانوں کی فلاح کے ذریعے ممکن ہے ؛ جب کسان با اختیار ہوں گے تو ملک با اختیار بنے گا : امت شاہ


وزیر اعظم مودی کسانوں کے تئیں بہت حساس ہیں ، یہاں تک کہ منفی صورت حال میں بھی اُن کا یہ جذبہ پوری دنیا کے لئے مثالی ہے : وزیر داخلہ

Posted On: 15 MAY 2020 8:10PM by PIB Delhi

 

 نئی دلّی  ،  16  مئی  / مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج   آتم نربھر بھارت مشن   کے  تحت زراعت اور متعلقہ شعبوں کے لئے مالی پیکیج  کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ  نے  ، وزیر اعظم نریندر مودی اور  وزیر خزانہ   کو اس اقدام پر  مبارکباد دیتے ہوئے  کہا ہے کہ  مودی حکومت   کو اس  بات پر یقین ہے کہ بھارت کی فلاح  ، اُس کے کسانوں کی فلاح میں مضمر ہے ۔  انہوں نے کہا کہ آج کسانوں کو   ، جو غیر معمولی امداد دی گئی ہے ، اس سے  کسانوں کو با اختیار بناکر   ملک کو   خود کفیل بنانے  کی وزیر اعظم مودی   کی  دور اندیشی  کا اظہار ہوتا ہے ۔

          لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں کی مدد کے لئے  مرکزی حکومت کے ذریعے  کئے گئے کچھ  اہم اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے  وزیر داخلہ نے کہا کہ  مودی حکومت نے   کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی )  پر 74300 کروڑ روپئے کی ، اُن کی  فصلیں خرید کر  ، پی ایم کسان کے تحت  18700 کروڑ روپئے  کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کرکے  اور  6400 کروڑ روپئے  کے فصل  انشورنس اسکیم کے تحت ادائیگی کرکے  کسانوں کو  زبردست راحت  دی ہے ۔  جناب شاہ کے مطابق   کسانوں کے تئیں    ،  یہاں تک کہ منفی صورت حال میں بھی  وزیر اعظم مودی کا حساس جذبہ  پوری دنیا کے لئے مثال ہے ۔

          مویشی پروری کے سیکٹر  سے متعلق  پیکیج کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ  کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے  ملک میں  دودھ کے استعمال  میں 20 سے 25 فی صد تک کی کمی آئی ہے  لیکن مودی حکومت  نے  کسانوں کی مدد کے لئے   4100 کروڑ روپئے کی لاگت سے 111 کروڑ لیٹر دودھ کی خریداری کی ہے ۔   جناب شاہ نے آج کئے گئے اعلانات کے ذریعے مویشی پروری کے سیکٹر میں  2 کروڑ کسانوں کو   5 ہزار کروڑ روپئے کی امداد دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا   ۔

          زراعت کے بنیادی ڈھانچے کے فنڈ کے لئے   1  لاکھ کروڑ روپئے کے اعلان کے بارے میں   وزیر داخلہ نے کہا کہ  مجھے  پورا  یقین ہےکہ  وزیر  اعظم مودی کی قیادت میں  1 لاکھ کروڑ روپئے  کا    زراعت  کے بنیادی ڈھانچے کا فنڈ   قائم کرنے کا فیصلہ  بھارت میں زراعت  کے سیکٹر  اور کسانوں کی بہبود کو ایک  نئی سمت دے گا ۔

          کلسٹر پر مبنی  طریقۂ کار اپنانے اور   خوراک کی بہت چھوٹی صنعتوں    کے لئے 10000 کروڑ روپئے فراہم کرنے کا فیصلہ   بہت چھوٹی صنعتوں  جیسے عام  زعفران   ، مرچ   ، بانس وغیرہ   سے جڑے لوگوں  کو زبردست ترقی دے گا ۔  جناب شاہ نے کہا کہ  اس سے  نہ صرف اُن کی آمدنی میں اضافہ ہو گا  بلکہ انہیں  بہتر مارکیٹ بھی فراہم ہو گی ۔

          ماہی گیری کے شعبے کے لئے  پیکیج پر وزیر اعظم  کا   شکریہ ادا  کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ  پردھان منتری متسیہ   سمپدا یوجنا کے تحت  ماہی گیری  کے شعبے کو   20000 کروڑ روپئے   دینے  کا حکومت  کا فیصلہ   ، اِس شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے   ، پیداواری میں اضافہ کرنے   ،  معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئے روز گار پیدا کرنے میں   مدد دے گا ۔ 

          جناب شاہ نے کہا کہ 15000 کروڑ روپئے سے  مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچے   کا ترقیاتی فنڈ   قائم کرنا ،  جڑی بوٹیوں کی کھیتی  کے فروغ کے لئے 4000 کروڑ روپئے کی فراہمی   اور شہد کی مکھیوں  کے پالنے  کے شعبے کے لئے  500 کروڑ روپئے فراہم کرنے کے فیصلے   کسانوں کی آمدنی اور روزگار میں اضافہ کریں گے ۔

          زرعی مارکیٹ کی اصلاحات کے تاریخی فیصلے   کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت  ایک مرکزی قانون  مرتب کرے گی ، جو کسانوں کو  اپنی پیداوار   بہتر  قیمت پر فروخت کرنے کے  کافی متبادل  فراہم کرے گا ۔  اس کے بعد وہ  کسی رکاوٹ کے بغیر   ای – ٹریڈنگ کے ذریعے بین ریاستی   خرید و فروخت کر سکیں گے اور اُن کی پیداوار ملک کے  کونے کونے تک پہنچ جائے گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.2554



(Release ID: 1624435) Visitor Counter : 155