سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنسدانوں نے کووڈ-19 سے نبردآزما ہونے کے لئے موبائل اندرون خانہ چھوت سے مبرا بنانے کی اسپرے مشین تیار کی


یہ اسپرے مشینیں دیگر خصوصیات سے بھی آراستہ ہیں اور ڈھکے چھپے گوشوں تک پہنچ سکتی ہیں اور جامع طریقے سے صفائی انجام دے سکتی ہیں

یہ ٹیکنالوجی رواں کووڈ-19بحران کے بعد بھی افادیت کی حامل رہے گی

Posted On: 16 MAY 2020 11:57AM by PIB Delhi


نئی دہلی، 16 ؍مئی، 2020،سی ایس آئی آر –سنٹرل مکینیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ای آر آئی)، دُرگا پور کے سائنسدانوں نے 2 موبائل اندرون خانہ چھوت سے مبرا بنانے والی اسپرے کرنے والی مشینیں تیار کی ہیں۔ ان کا استعمال معالجاتی میکر و آرگنیزم کو مؤثر طریقے سے چھوت سے مبرا بنانے، خصوصا اسپتالوں کے اندر ایسا کرنے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔

 

انہیں بیٹری سے چلنے والے ڈِس انفیکٹینٹ اسپریئر (بی پی ڈی ایس)، اور نیومیٹیکلی آپریٹیڈ موبائل انڈور ڈِس انفیکشن (پی او ایم آئی ڈی) ، کا نام دیا گیا ہے۔ یہ یونٹیں بار بار مس میں آنے والی سطحوں مثلاً میزوں، دروازے کی کنڈیوں، روشنی کے سوئچ، کاؤنٹر وں کے اوپر والے حصے، ہینڈلوں، ڈیسکوں، فون، کی بورڈ، ٹوائلیٹ، ٹوٹیوں، سنکوں اور کارڈ بورڈوں کو چھوت سے مبرا بنانے اور صاف کر نے میں استعمال ہو سکتی ہیں۔ ان یونٹوں کے باربار استعمال کرنے سے کورونا وائرس کی ترسیل کےا مکانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ یعنی ان افراد کو محفوظ کیا جا سکتا ہے، جو نادانستہ طور پر اس طرح کی سطحوں کے رابطے میں آتے ہیں۔

 


Description: ssss

دونوں بی پی ڈی ایس اور پی او ایم آئی ڈی پر مشتمل اسپریئر کے نظام 2 مرحلے کی اسپرے کرنے والی اکائیوں اور علیحدہ اسٹوریج ٹینک پر مشتمل ہیں اور یہ دونوں اکائیاں اندرون خانہ تمام حصوں کو چھوت سے مبرا بنا سکتی ہیں۔ ان کے نچلے اور  بالائی حصوں میں فکسڈ اور لچیلے نوزل لگائے گئے ہیں۔ بھاری پیمانے پر ان  کے استعمال یا زیادہ علاقے پر ان کا احاطہ کرنے کیلئے اس چھوت سے مبرا کرنے والی  یونٹ کا صنعتی خاکہ بھی فراہم کرایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2566

                      


(Release ID: 1624331) Visitor Counter : 213