کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
این آئی پی ای آر ایس کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں سرگرم رول ادا کر رہے ہیں
این آئی پی ای آر ایس میں لائسنس دینے کو ترجیح دینے اور دواؤوں کوتجارت کے لیے دستیاب کرانےپر زور دیا گیا ہےتاکہ مصنوعات ضرورت کے اس وقت میں مارکیٹ تک پہنچ سکیں
Posted On:
14 MAY 2020 6:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14 مئی، 2020، دوا سازی کی تعلیم اور تحقیق کے مختلف قومی ا داروں (این آئی پی ای آر ایس) نے کووڈ-19 کی روک تھام ، اس کی پہچان اور علاج کے لیے کئی طرح کی تحقیقی تجاویز متعلقہ ایجنسیوں کو منظوری کے لیے بھیجی ہیں۔این آئی پی ای آر- موہالی، این آئی پی ای آر موہالی اور رائے بریلی، این آئی پی ای آر احمد آباد، این آئی پی ای آر کولکاتہ نے کووڈ-19 سے لڑنے کے سلسلے میں مختلف دوائیں تیار کرنے کی تجویزیں پیش کی ہیں۔ ان دواؤوں کے ذریعے کووڈ-19 کے خلاف ہمہ جہت لڑائی کرنے میں مدد ملے گی۔ ا ن ادویات میں جسم میں کووڈ-19 کے خلاف لڑنے کی قوت مدافعت پیدا کرنا بھی شامل ہے۔این آئی پی ای آر احمدآباد، کووڈ-19 کے دوران دل کا دورہ پڑنے کو کنٹرول کرنے کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔ این آئی پی ای آر، رائے بریلی نے آئی آئی ٹی اور صنعتی ساجھے دار کے ساتھ مل کر ایک بڑا پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کے ذریعے روایتی طور استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں کے ذریعے قوت مدافعت کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ این آئی پی ای آر کولکاتہ،سی ایس ا ٓئی آر، سی ای سی آر آئی اور ایک پرائیویٹ دوا ساز ادارے کے تال میل سے ایک دیسی اور سستا آئی سی یو وینٹی لیٹر تیار کرنے کے سلسلے میں کام کر رہا ہے۔
دوا سازی کی تعلیم اور تحقیق کے قومی ادارے (این آئی پی ای آر ایس) کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت دوا سازی کے محکمے سے وابستہ قومی اہمیت کے ادارے ہیں۔ یہ سات ادارے احمد آباد، حیدرآباد، حاجی پور، کولکاتہ، گواہاٹی، موہالی اور رائے بریلی میں کام کر رہے ہیں۔
دوا سازی کے ڈائرکٹروں اور چیئرمینوں کی ایک میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج یہاں منعقد ہوئی جس کی صدارت دوا سازی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا نے کی۔ اس کا مقصد تحقیق اور اختراعی سرگرمیوں میں ان اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا خاص طور پر اس تعلق سے این آئی پی ای آر ایس نے کووڈ-19 وبائی بیماری کے خلاف لڑنے میں ملک کی کیا مدد کی ہے اور مزید کیا مدد کرسکتے ہیں۔
این آئی پی ای آر گواہاٹی کے ڈائرکٹر نے تھری ڈی پرنٹیڈ فیس شیلڈ ، دروازوں، میز کی درازوں اور لفٹوں کے کھولنے کے سلسلے میں ‘‘ہینڈس فری آبجیکٹ، وائرل مخالف ماسک اور کھالوں پر برا اثر نہ ڈالنے والے جڑی بوٹیوں سے تیار کرنا سینی ٹائزرس کی تیاری کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے مطلع کیا کہ ان چیزوں کی صنعتی پیمانے پر تیاری ہندوستان اینٹی بائٹکس لمیٹڈ، جو کہ ایک سرکاری پی ایس یو ہے کے تعاون سے کی جارہی ہے۔ این آئی پی ای آر موہالی میں حکومت پنجاب کے تعاون سے آر ٹی- پی سی آر پر مبنی کووڈ-19 کی جانچ کی سہولت قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ کووڈ-19 کا یقینی طور پر پتہ چلانے کے لیے ریاست میں اس کام کو تیز کیا جائے۔
ڈاکٹر واگھیلا نے بتایا کہ کووڈ-19 سے متعلق تمام تحقیق اور سامان کو فروغ دینے کا کام تیزی سے کیا جائے تاکہ ضرورت مندوں کو فوری طور پر مدد دی جاسکے۔ انھوں نے خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ این آئی پی ای آر ایس نے جو سامان تیار ہوگا ان کے لیے لائسنس دینے اور ان کے تجارتی پہلوؤں پر ریگولیٹری ایجنسیوں کے ساتھ ترجیحی بنیاد پر تال میل پیدا کیا جائے تاکہ یہ مصنوعات ضرورت کے اس وقت میں مارکیٹ تک پہنچ سکیں۔ ان تحقیقی کوششوں اور سماجی شرکت کے ذریعے لوگوں کو مدد مل رہی ہے اور این آئی پی ای آر ایس نے ہر ممکن طریقے پر ملک کی خدمت کرنے کے لیے مختلف گروپوں کے ساتھ یکجہتی سے کام کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:2522
(Release ID: 1624039)
Visitor Counter : 207