امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پورے ملک میں اناج کی دستیابی کو یقینی بنانے کےلیے ایف سی آئی کی طرف سے کیے گیے مختلف اقدامات


تقریباً 160 ایل ایم ٹی اناج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تقسیم کیا گیا اور 671 ایل ایم ٹی سے زیادہ اناج اسٹاک میں موجودہ ہے

Posted On: 13 MAY 2020 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13  مئی 2020  / فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی مورخہ 12.05.2020  کی رپورٹ کے مطابق ایف سی آئی کے پاس فی الحال 271 اعشاریہ دو سات ایل ایم ٹی  چاول اور 400 اعشاریہ چار آٹھ ایل ایم ٹی گیہوں موجود ہے۔ لہذا 671 اعشاریہ ایل ایم ٹی اناج کا مجموعی اسٹاک دستیاب ہے (اُس گیہوں اور دھان  کی جاری خریداری شامل نہیں ہے جو ابھی تک گودام نہیں پہنچا ہے) این ایف ایس اے اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تحت ایک مہینے کے لیے تقریباً 60 ایل ایم ٹی اناج درکار  ہوتا ہے۔

لاک ڈاؤن کے بعد سے تقریباً 80اعشاریہ چھ چار ایل ایم ٹی اناج 2880 ریل ریکس کے ذریعے اٹھایا اور لے جایا جا چکا ہے۔ ریل راستے کے علاوہ یہ اناج سڑکوں اور آبی گزرگاہوں  سے بھی لے جایا گیا۔ کل 159 اعشاریہ تین چھ ایل ایم ٹی اناج لے جایا گیا۔ 15031 ا یم ٹی اناج  گیارہ بحری جہازوں کے ذریعے لے جایا گیا۔  کل 7 اعشاریہ تین چھ ایل ایم ٹی اناج شمال مشرقی ریستوں کو پہنچایا گیا۔ این ایف  ایس اے  اور ٹی ایم جی کے اے وائی کے تحت اگلے ملہینے کے لیے 11 ایل ایم ٹی اناج شمال مشرقی ریاستوں میں درکار ہے ۔

کھلی منڈی میں فروخت کی اسکیم

لاک ڈاؤن کے دوران این جی او اور سوشل اداروں کی طرف سے چلائی جانے والے راحت کیمپ  گیہوں اور چاول ایف سی آئی ڈپو سے کھلی منڈی کی فروخت کی اسکیم او این ایس ایس کی شرح پر براہ راست خرید سکتے ہیں۔ ریاستی سرکاریں بھی اناج ایف سی آئی سے براہ راست خرید سکتی ہے۔

ریاستی سرکاریں اُن  غیر این ایف ایس اے کنبوں  کو چاول اور گیہوں فراہم کر سکتی ہے جنھیں ریاستی سرکاروں کی طرف سے اگلے 3 مہینے کے لیے راشن کارڈ جاری کیے گیے ہیں۔  او ایم ایف ایس کے تحت چاول کی قیمت 22 روپے فی کلوگرام اور گیہوں کی قیمت 21 روپے فی کلو گرام مقرر ہے۔  اسی دوران ایف سی آئی نے  لاک ڈاؤن کے دوران  ایم ایف ایس اے کے ذریعے 4.68 ایل ایم ٹی گیہوں  اور 6.58 ایل ایم ٹی چاول فروخت کیا ہے۔

پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا

اناج (چاول /  گیہوں)

پی ایم جی کے اے وائی کے تحت   اگلے تین مہینوں کے لیے کل 104 اعشاریہ چار ایل ایم ٹی چاول اور 15 اعشاریہ چھ ایل ایم ٹی گیہوں  درکار ہے۔ جس میں سے 69.65 ایل ایم ٹی چاول  اور 10.1 ایل ایم ٹی گیہوں مختلف ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے حاصل کر لیا ہے۔ مجموعی طور پر 79.75 ایل ایم ٹی اناج اٹھایا جا چکا ہے۔ حکومت ہند اس اسکیم کے تحت تقریباً 46 ہار کروڑ روپے کا 100 فیصد مالی بوجھ برداشت کر رہی ہے۔  گیہوں چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  پنجاب، ہریانہ ، راجستھان، چنڈھی گڑھ، دلی اور گجرات کے لیے مختصر کیا گیا ہے اور چاول بقیہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کیا گیا ہے۔

دلہن

دلہن کے سلسلے میں اگلے 3 مہینے کے لیے کل ضرورت 5 اعشاریہ آٹھ سات ایل ایم ٹی ہے ۔ ابھی تک 3 اعشاریہ  ایک پانچ ایل ایم ٹی دلہن روانہ کیا گیا ہے جبکہ 2 اعشاریہ دو چھ ایل ایم ٹی دلہن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہنچ چکا ہے اور 71 ہزار 738 ایم ٹی موصول کیا جا چکا ہے۔  کل 12 اعشاریہ سات پانچ ایل ایم ٹی دلہن (تور 5 اعشاریہ سات صفر ایل ایم ٹی ، مونگ 1 اعشاریہ سات دو ایل ایم ٹی ، اڑد  2 اعشاریہ چار چار ایل ایم ٹی ، بنگالی چنا  2 اعشاریہ چار دو ایل ایم ٹی اور مسور صفر اعشاریہ چار سات ایل ایم ٹی ) 12 مئی 2020 تک اضافی ذخیرے میں دستیاب تھا۔

ای سی ایکٹ

صارفین کے امور  کے محکمے نے کووڈ – 19 کی وجہ سے مانگ میں اضافے کے تناظر میں لازمی اشیاء کے قانون کے تحت  فیس ماسک اور سینی ٹائزر کے بارے میں نوٹس جاری کیا ہے۔  ماسک اور سینی  ٹائزر اور ان کو بنانے میں استعمال ہونے ولاے  اجزاء کی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔ 

ریاستوں کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گیے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سپالائی چین  کو برقرار رکھنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور وہ سبھی لازمی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کریں۔ مرکز نے ای سی ایکٹ کے تحت ریاستوں کو فیصلہ کرنے کے سبھی اختیارات دے دیے ہیں۔

اناج کا حصول

12.05.2020 تک کل 268 اعشاریہ 9 ایل ایم ٹی گیہوں (آر ایم ایس 21-2020)  اور 666 اعشاریہ 9 ایل ایم ٹی چاول (کے ایم ایس20-2019) حاصل کیا گیا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

2020۔05۔14

U - 2501


(Release ID: 1623953) Visitor Counter : 242