امور داخلہ کی وزارت

ایک سنکلپ، ایک لکشیہ-آتم نربھر بھارت: جناب امت شاہ


یکم جون 2020ء سے ملک بھر کے مرکزی مسلح پولس دستوں (سی اے پی ایف)کی کینٹنوں اور اسٹوروں میں صرف دیسی مصنوعات ہی فروخت کی جائیں گی

Posted On: 13 MAY 2020 2:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،13مئی2020: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کو خود کفیل بنانے اور بھارت میں تیار کی گئی مصنوعات کو استعمال کرنے کے سلسلے میں گزشتہ روز ایک اپیل کی ہے۔جناب امت شاہ نے اس اپیل کو مستقبل میں بھارت کو عالمی قائد بنانے کیلئے ایک مشعل راہ قرار دیا ہے۔

  https://twitter.com/AmitShah/status/1260472519347310595?s=20

 

اپنی ہدایت میں آج وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کی تمام تر مرکزی مسلح پولس دستوں(سی اے پی ایف)کی کینٹینیں یکم جون 2020ء سے صرف اندرون ملک تیار کی گئی دیسی مصنوعات ہی فروخت کریں گی۔ مجموعی خریداری کی مالیت 2800کروڑ روپے کے بقدر ہوگی۔اس فیصلے کے ساتھ تقریباً 10 لاکھ سی اے پی ایف عملے کے تقریباً 50 لاکھ اراکین خانہ  اب  صرف دیسی مصنوعات ہی استعمال کریں گے۔

وزیر داخلہ نے ملک کے عوام سے بھی اپیل کی اور کہا ہے کہ آپ کو ملک کے اندر تیار کی گئی اشیاء کو ہر ممکن حد تک استعمال کرنا چاہئے اور دوسروں کی بھی حوصلہ  افزائی کرنی چاہئے  کہ وہ بھی ایسا ہی کریں۔ یہ پیچھے رہنے کا وقت نہیں  ہے، بلکہ اس بحران کو ایک  موقع میں بدل دینے کا وقت ہے۔

جناب شاہ کے مطابق ہر بھارتی ، بھارت میں بنی  ہوئی مصنوعات(سودیشی)کے استعمال کا عہد کرلے، تو ملک آئندہ پانچ برسوں میں خود کفیل بن جائے گا۔

ملک کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ آئیے ہم سب گھریلو مصنوعات کا استعمال کرکے بھارت کو خود کفیل بنانے کے سلسلے میں مودی جی کے اس سفر میں ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(U: 2495)


(Release ID: 1623533) Visitor Counter : 225