شہری ہوابازی کی وزارت
وندے بھارت مشن کے تحت 7 مئی 2020ء سے 43 فلائٹس کے توسط سے 8503 بھارتی بیرون ملک سے بھارت واپس لائے گئے
Posted On:
13 MAY 2020 11:58AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،13مئی2020: ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے چلائی جانے والی 43 پروازوں کے ذریعے جو 7 مئی 2020ء سے وندے بھارت مشن کے تحت شروع کی گئی تھیں، 8503 بھارتیوں کو بیرون ملک سے بھارت لایا جا چکا ہے۔ حکومت ہند نے7 مئی 2020ء کو وندے بھارت مشن شروع کیا تھا، جو بھارت کے شہریوں کو بیرون سے ملک سے بھارت لانے کی سب سے بڑی پہل قدمی ہے۔اس مشن کے تحت شہری ہوائی بازی کی وزارت ، امور خارجہ کی وزارت اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ بیرون ملک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بھارت واپس لانے کے لئے تال میل بنا رہی ہے۔ایئر انڈیا نے اپنی ذیلی اکائی یعنی ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ 64 پروازیں (ایئر انڈیا کے ذریعے42 اور اے اے آئی کے ذریعے24)بارہ ممالک یعنی امریکہ، برطانیہ، بنگلہ دیش، سنگاپور، سعودی عرب، کوویت، فلپائنس، متحدہ عرب امارات اور ملیشا سے 14800 بھارتیوں کو پہلے مرحلے میں واپس لانے کے لئے انجام دی ہیں۔
بڑے پیمانے پر ہوائی انخلاء کے مشن کے ہر دور میں ہر قدم پر حکومت کی جانب سے متعین کردہ سلامتی اور اصول صحت پر مبنی قواعد و ضوابط پر عمل کیاگیا ہے، ساتھ ہی ساتھ ڈی جی سی اے کے قواعد و ضوابط کا بھی لحاظ رکھا گیا ہے۔شہری ہوا بازی کی وزارت، اے اے آئی اور ایئر انڈیا اپنے مسافروں ، عملے اور گراؤنڈ ہینڈلنگ اسٹاف کی سلامتی کو ترجیح دینے میں کسی بھی طرح کے فروگزاشت سے کام نہیں لے رہے ہیں، کیونکہ یہ از حد حساس طبی انخلاء کے مشن ہیں۔ حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق وسیع تر اور از احد احتیاط سے ترتیب شدہ سلامتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
*************
م ن۔ ن ع
(U: 2490)
(Release ID: 1623488)
Visitor Counter : 254
Read this release in:
Punjabi
,
Telugu
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam