وزارات ثقافت

حکومت نے گاندھی امن انعام 2020 کے لئے نامزدگیوں کی موصولی کی آخری تاریخ آگے بڑھاکر 15 جون 2020 کردی ہے

Posted On: 11 MAY 2020 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 مئی 2020،     وزارت ثقافت  ہر سال   گاندھی  امن انعام دینے کے لئے  نامزدگیاں طلب کرتی ہے۔  نامزدگی  گاندھی امن انعام کے لئے  نامزدگیاں   مقررہ ضابطوں  کے مطابق  کرنی ہوں گی جو کہ  حکومت ہند کی وزارت ثقافت کی ویب سائٹ www.indiaculture.nic.in پر دستیاب ہیں۔

سال 2020 کے لئے  نامزدگیوں کی موصولی کی آخری تاریخ  30 اپریل 2020 تھی۔ پورے ملک میں  کووڈ۔ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے  گاندھی امن انعام 2020 کے لئے نامزگیوں کی موصولی کی آخری تاریخ  آگے بڑھاکر اب 15 جون 2020 کردی گئی ہے، جس میں  15 جون 2020 بھی شامل ہے۔

نامزدگیاں / سفارشیں  مقررہ پروفارما میں برائے مہربانی ڈاک/ ای۔ میل سے  درج ذیل کو بھیجیں:

محترمہ نروپما کوٹرو، جوائنٹ سکریٹری،

وزارت ثقافت

کمرہ نمبر 334۔ سی، شاستری بھون،

نئی دہلی

ٹیلی فیکس  نمبر 01123381198

ای۔ میل: jsmuseakad-culture[at]gov[dot]in

mdehuri.rgi[at]nic[dot]in

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-2452

                          



(Release ID: 1623310) Visitor Counter : 174