جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

جناب اندو شیکھر چترویدی نے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری کا چارج سنبھال لیاہے

Posted On: 11 MAY 2020 3:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،11 مئی، 2020،         جناب اندو شیکھر چترویدی (آئی اے ایس) نے آج نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے نئے سکریٹری کا چارج سنبھال لیا۔ جناب چترویدی 1987 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور ان کا تعلق جھارکھنڈ کاڈر سے ہے۔ انھوں نے وزارت میں جناب آنند کمار کی جگہ لی ہے، جنھوں نے اس سے پہلے ثقافت کی وزارت میں سکریٹری کا عہدہ سنبھالا تھا۔

باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد جناب چترویدی نے وزارت کے سینئر افسران سے ملاقات کی اور وزارت کے کام کاج اور مسائل کے بارے میں جائزہ لیا۔

اس عہدے پر متعین ہونے سے پہلے جناب چترویدی جھارکھنڈ کی حکومت کے آب وہوا کی تبدیلی کے محکمے، ماحولیات اور جنگلات میں چیف سکریٹری اور ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔

جناب چترویدی آئی آئی ٹی کانپور سے الیکٹیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک ہیں اور ان کے پاس ہارورڈ یونیورسٹی (امریکہ) کے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری ہے۔ انھوں نے جھارکھنڈ کی حکومت اور مرکزی حکومت میں مختلف عہدوں پر کام کیے ہیں جن میں فیلڈ اور پالیسی سطح کے عہدے شامل تھے۔ انھوں نے پی ایم او میں جوائنٹ سکریٹری یا اس  کے برابر کے عہدے پر بھی کام کیا ہے، نیز وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے میں تعینات رہے ہیں۔ ان کے پاس  دوسرے محکموں مثلاً منصوبہ بندی کمیشن، وزارت زراعت، عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے محکمے میں کام کرنے کاوسیع تجربہ ہے۔ جناب چترویدی نے مالی بندوبست، کمیونیٹی موبیلائیزیشن اور پارٹی سپیٹری مینجمنٹ تکنیکس میں بھی تربیت لی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20200511_181121PBJP.jpg

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U: 2460



(Release ID: 1623231) Visitor Counter : 153