ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے ملک بھر میں 12 مئی 2020 (09.30بجے) تک 542شرمک خصوصی ٹرینیں چلائے گا


6.48 لاکھ مسافر ٹرینوں سے  اپنے آبائی مقامات پہنچے ہیں

مسافروں کو مفت کھانا اور پانی فراہم کیا جارہا ہے

مسافروں کو بھیجنے والی ریاست اور مسافروں کو حاصل کرنے والی ریاست کے ذریعے  منظوری ملنے کے بعد ہی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں

سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جارہا ہے

Posted On: 12 MAY 2020 12:50PM by PIB Delhi

خصوصی ٹرینوں کے ذریعے مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے مائیگرنٹ مزدوروں،یاتریوں، سیاحوں، طلبا و دیگر افراد  کی آمدورفت سے متعلق وزارت داخلہ کے حکم کے بعد بھارتی ریلوے نے خصوصی شرمک ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیا ہے۔

12 مئی 2020 تک کل 542 شرمک خصوصی ٹرینیں ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے چلائی گئی ہیں، جن میں 448 ٹرینیں اپنی منزل تک پہنچ چکی ہیں اور 94 ٹرینیں اپنے  اپنے راستے پر گامزن ہیں۔

یہ 448 ٹرینیں مختلف ریاستوں میں اپنی اپنی منزل پر پہنچ گئی ہیں۔ ان ریاستوں میں آندھرا پردیش(ایک ٹرین)، بہار(117ٹرین)، چھتیس گڑھ (ایک ٹرین)، ہماچل پردیش(ایک ٹرین)، جھارکھنڈ (27 ٹرین)، کرناٹک(ایک ٹرین)، مدھیہ پردیش(38 ٹرین)، مہاراشٹر(3ٹرین)، اوڈیشہ (29 ٹرین)، راجستھان(4 ٹرین)، تمل ناڈو(ایک ٹرین)، تلنگانہ (2 ٹرین)، اترپردیش(221 ٹرین) اور مغربی بنگال (2 ٹرین) شامل ہیں۔

یہ ٹرینیں  پھنسے ہوئے لوگوں کو تریچرا پلی، تتلاگڑھ، برونی، کھنڈوا، جگن ناتھ پور، خوردہ روڈ، پریاگ راج، چھپرا، بلیا، گیا، پورنیہ، وارانسی، دربھنگہ، گورکھ پور، لکھنو، جونپور، ہٹیا، بستی، کٹیہار، داناپور، مظفرپور اور سہرسا وغیرہ جیسے شہروں کےلیے  لے کر گئی ہیں۔

ان خصوصی شرمک ٹرینوں میں مسافروں کے سوار ہونے سے پہلے ان کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا گیا اور سفر کے دوران ان مسافروں کو مفت کھانا اور پانی فراہم کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ح  ا۔  ت ع۔

U-2468



(Release ID: 1623226) Visitor Counter : 177