سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیکنالوجی کا قومی دن ایس اینڈ ٹی کے ذریعے معیشت کی بحالی پر توجہ  مرکوز کرتے ہوئے منایا جائے گا


اس کانفرنس  سے سائنسداں ،ٹیکنالوجی کے ماہرین ، سرکاری افسران ، سفارتکار ، عالمی صحت تنظیم کے افسران قومی اور بین الاقوامی صنعت ، تحقیقی اداروں اور تعلیمی اداروں کی شخصیتیں یکجاں ہوں گی

Posted On: 10 MAY 2020 4:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10  مئی 2020  / ٹکنالوجی کا قومی دن منانے کے لیے ٹیکنالوجی کے فروغ کا بورڈ ٹی ڈی بی جو سائنس و ٹکنالوجی  کے محکمے کا ایک قانونی ادارہ ہے ، اور بھارتی صنعت کی کانفڈریشن 11 مئی 2020  پیر کو ری اسٹارٹ کے عنوان سے سائنس ، ٹیکنالوجی  اور ریسرچ ٹرانسلیسنز کے ذریعے معیشت کی بحالی پر اعلیٰ سطح کی ایک ڈیجیٹل کانفرنس منعقد کرے گی۔

سائنس و ٹیکنالوجی ، صحت اور خاندانی بہبود اور زمینی علوم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے اور ٹکنالوجی کے قومی دن سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں نیتی آیوگ کے سائنس سے متعلق رکن ڈاکٹر وی کے سارسوت ، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون ، ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر سومیہ سوامی ناتھن ، ڈی ایس ٹی کے سکریٹری  پروفیسر آسوتوش شرما کے خصوصی خطابات بھی شامل ہوں گے۔ اس پروگرام میں ٹی ڈی بی کے ، ڈی ایس ٹی اور سی آئی آئی کے دیگر افسران بھی شرکت کریں گے۔ مختلف اجلاس میں بایو ٹیکنالوجی محکمے کی سکہریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ ، سی ایس آئی آر کے ڈائیرکیٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے اور بھارت میں اٹلی کے سفیر عزت مآب جناب ونسن زو ، ڈی یو سا، خصوصی خطبے دیں گے۔ 

ڈیجیٹل کانفرنس کے علاوہ ان کمپنیوں کے ساتھ ایک آن لائن نمائش کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے جن کی ٹکنالوجی کو ٹی ڈی بی کی طرف سے مدد دی گئی ہے۔  مختلف تنظیمیں اور کمپنیاں ایک ڈیجیٹل بی 2 بی لاؤنج کے ذریعے نمائش میں اپنی مصنوعات رکھیں گی۔ پوری دنیا کے لوگ اس کانفرنس میں اسٹال دیکھ سکتے ہیں۔ 

دلچسپی رکھنےو الے حضرات کانفرنس اور نمائش میں شرکت کے لیے پہلے سے اندراج کرا سکتے ہیں، جس کے لیے  یہ لنک ہے : https://www.ciidigitalevents.in/SignUp.aspx?EventId=E000000003

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔    

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

2429U -



(Release ID: 1623058) Visitor Counter : 165