وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ٹکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کیا

Posted On: 11 MAY 2020 4:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 مئی 2020،     وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک کے تمام سائنس دانوں کو  خراج تحسین پیش کیا ہے جو کہ دوسروں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی کو استعمال کررہے ہیں۔

جناب نریندر مودی نے ٹکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ٹوئٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ‘‘ٹکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر قوم سبھی کو سلام پیش کرتی ہے، جو دوسروں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے ٹکنالوجی  کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہمیں یاد ہے کہ 1998 میں  آج  ہی کے دن  ہمارے سائنس دانوں نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔ہندوستان کی تاریخ میں یہ ایک یادگار لمحہ تھا’’۔

گیارہ مئی 1998 کو انجام دیئے جانے والے پوکھرن تجربات  کا ذکر کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ایٹمی تجربات  صرف مضبوط سیاسی قیادت کی وجہ سے ممکن ہوپائے تھے۔ وزیراعظم نے ان تجربات کے بارے میں اپنے ‘‘من  کی بات ’’ پروگرام کے دوران کہی جانے والی ایک بات بھی شیئر کی۔

انہوں نے کہا ‘‘سن 1998 میں  پوکھرن میں کئے گئے تجربات یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ مضبوط سیاسی قیادت  کیا تبدیلی لا سکتی ہے۔ یہی بات میں نے ایک من کی بات پروگرام کے دوران  پوکھرن ، ہندوستان کے سائنس دانوں اور اٹل جی کی شاندار قیادت کے بارے میں کہی تھی’’۔

جناب نریندر مودی نے مزید ٹوئٹ کیا کہ ‘‘آج ٹکنالوجی ، دنیا کو کووڈ۔ 19 سے پاک کرنے کی کوششوں میں بہت سے لوگوں کی مدد کررہی ہے۔ میں ان سبھی کو سلام پیش کرتا ہوں جو کورونا وائرس کو شکست دینے کے طریقوں کا پتہ لگانے کے لئے تحقیق اور اختراع کے صف اول میں ہے۔ اپنے سیارے کو ایک نسبتاً زیادہ صحت مند  اور بہتر  سیارہ بنانے کے لئے ہمیں ٹکنالوجی کے استعمال کو جاری رکھنا چاہیے’’۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-0000

                          



(Release ID: 1623021) Visitor Counter : 159