وزارت دفاع
مشن ساگر 10 مئی 2020
Posted On:
10 MAY 2020 3:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10مئی 2020/کووڈ -19 وبائی مرض کے جاری رہنے کے باوجود، حکومت ہند نے بھارتی آؤٹ ریچ کے ایک حصے کے طور پر ہندستانی بحری جہاز کیسری کو مالدیپ، ماریشیس ،سیلشلز، میڈگاسکر اور کوموروس کے لئےکھانے کا سامان ، کووڈ سے متعلق دوائیں، ایچ سی کیو گولیوں، خصوصی آیورویدک دوائیں اور میڈیکل امدادی ٹیموں کے ساتھ، 10 مئی 2020 کو روانہ کیا۔ مشن ساگر کے طو ر پر اس مشن کا آغاز ہندستان نے اس علاقے میں اولین ریسپونڈر کی حیثیت سے ان ملکوں کے ساتھ کووڈ-19 وبائی مرض سے پیدا شدہ پریشانیوں اور دشواریوں سے نمٹنے کےلئے تعاون کرکے اپنے رول کو شاندار طریقے سے نبھا رہا ہے جس سے موجودہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
یہ تعیناتی وزیراعظم کے ’ساگر‘ خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی کے نظریے کے تحت ہے اور ہندستان کے ذریعہ اس کے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتا ہے ۔ مشن وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور حکومت ہند کی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ نزدیکی تال میل میں جاری ہے۔
مشن ساگر کے حصے کے طور پر ہندستانی بحریہ کا جہاز کیسری مالدیپ، جمہوریہ کے پورٹ آف مالے میں 600 ٹن اشیا خوردنی اور کھانے کا سامان مہیا کرانے کے لئے داخل ہوگا۔ ہندستان اور مالدیپ، مضبوط اور انتہائی خوشگوار حفاظتی اور سیاسی تعلقات کے ساتھ قریبی سمندری پڑوسی ہیں۔
م ن۔ ش ت ۔ ج
Uno-2412
(Release ID: 1622819)
Visitor Counter : 242
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam