صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ۔ انیس کی روک تھام کے لئے مناسب صحت انفراسٹرکچر اور صحت سہولتوں کا قیام
Posted On:
10 MAY 2020 2:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10مئی : ملک میں کووڈ۔ انیس کی روک تھام کے لئے صحت کے مناسب بنیادی ڈھانچے اور صحت سہولیات کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کووڈ۔ انیس معاملے کی روک تھام کے لئے وقف صحت عامہ کی سہولیات کو ذیل میں تین زمروں میں درجہ بندی کی گئی ہے۔
زمرہ اول وقف کووڈ اسپتال (ڈی سی ایچ) – وقف کووڈ اسپتال وہ اسپتال ہیں جو بنیادی طور پر ان لوگوں کے لئے جامع دیکھ بھال پیش کرتے ہیں جنہیں طبی طور پر سنگین کے زمرے میں رکھا جاتا ہے۔ ان اسپتالوں میں یقینی آکسیجن معاونت کے ساتھ آئی سی یو ، وینٹی لیٹرز اور بیڈ ہوں گے۔ ان اسپتالوں میں مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسوں کے لئے الگ الگ شعبے ہوں گے۔ وقف کوویڈ اسپتال، وقف کوویڈ صحت مراکز اور کوویڈ کیئر سنٹرز کے لئے ریفرل مراکز کے طور پر کام کریں گے۔
زمرہ دوم وقف کووڈ ہیلتھ سینٹر (ڈی سی ایچ سی) - وقف کوویڈ ہیلتھ سینٹرز ایسے اسپتال ہیں جو ان سبھی معاملوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں جنہیں طبی لحاظ سے معتدل مانا جاتا ہے۔ وقف کوویڈ ہیلتھ سینٹرز میں مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسوں کے لئے الگ الگ شعبے ہیں۔ ان اسپتالوں میں آکسیجن کی معاونت کے ساتھ بیڈ ہوں گے۔ ہر ایک وقف کوویڈ ہیلتھ سینٹرکو ایک یا ایک سے زیادہ وقف کوویڈ اسپتالوں سے جوڑا گیا ہے۔
زمرہ سوم وقف کوویڈ کیئر سنٹر (ڈی سی سی سی) - کوویڈ کیئر سینٹرز صرف ایسے معاملات کی دیکھ بھال کریں گے جنہیں طبی لحاظ سے ہلکے یا بہت ہلکے معاملوں یا کووڈ مشتبہ معاملوں کے طور پر مانا جاتا ہے۔ یہ عارضی سہولیات ہیں جنہیں ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ ہاسٹلوں، ہوٹلوں ، اسکولوں ، اسٹیڈیموں وغیرہ سرکاری اور نجی دونوں سطحوں پر قائم کی جاسکتی ہیں۔ ان سہولیات میں مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسوں کے لئے الگ الگ شعبے ہوں گے۔ ہر ایک وقف شدہ کووڈ کئیر سینٹر کو ایک یا زیادہ وقف کووڈ ہیلتھ سینٹرز اور کم از کم ایک وقف کووڈ اسپتال سے ریفرل مقصد کے لئے جوڑا جاتا ہے۔
دس مئی دو ہزار بیس تک تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 483 اضلاع میں 7740 سہولیات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے اسپتال اور سہولیات بھی شامل ہیں۔ یہاں 656769 آئیسولیشن بستر ، تصدیق شدہ معاملات کے لئے 305567 بستر ، مشتبہ معاملات کے لئے 351204 بستر ، 99492 آکسیجن سہارے والے بیڈ ، آکسیجن کے ساتھ 1696 سہولیات اور 34076 آئی سی یو بیڈ موجود ہیں۔
حکومت ہند کی طرف سے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں سے درخواست کی گئی ہے کہ معلومات عامہ کے لئے وہ اپنی ویب سائٹوں پر ان تین طرح کے کووڈ وقف شدہ سہولتوں کو اپ لوڈ کر دیں۔ بتیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں نے اپنی ویب سائٹوں پر پہلے سے ہی معلومات اپ لوڈ کر رکھی ہیں اور بقیہ ایسا کرنے والی ہیں۔
امراض پر قابو پانے کے قومی مرکز (این سی ڈی سی) میں کوویڈ ۔19 کے لئے جانچ کی گنجائش کو مزید بڑھانے کی ضرورت کے پیش نظر بااختیار گروپ 2 کی سفارشات کے مطابق ایک اعلی تھروپٹ مشین کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ این سی ڈی سی میں اب کوباس 6800 ٹیسٹنگ مشین کامیابی کے ساتھ نصب کردی گئی ہے۔ ضرورت کے مطابق این سی ڈی سی دہلی ، این سی آر ، لداخ ، جموں و کشمیر اور مختلف دیگر ریاستوں سے نمونوں کی جانچ کے لئے مدد فراہم کررہا ہے۔ فی الحال این سی ڈی سی میں جانچ کی گنجائش روزانہ تقریبا 300 سے تین سو پچاس ٹیسٹ ہے۔
اب تک مجموعی طور پر 19،357 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1511 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس سے بحالی کی کل شرح 30.76٪ ہوجاتی ہے۔ تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد اب 62،939 ہے۔
کووڈ۔ انیس سے منسلک تکنیکی مسائل، رہنما خطوط اور مشوروں سے متعلق تمام مستند اور تازہ ترین معلومات کے لئے برائے مہربانی مستقل طور پر درج ذیل لنک دیکھیں۔
https://www.mohfw.gov.in/ and @MoHFW_INDIA .
کووڈ۔ انیس سے متعلق تکنیکی سوالات
technicalquery.covid19[at]gov[dot]in
پر اور دیگر سوالات
ncov2019[at]gov[dot]in and @CovidIndiaSeva .
پر بھیجے جا سکتے ہیں۔
کووڈ۔ انیس سے متعلق کوئی سوال ہونے کی صورت میں سے براہ کرم وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں۔ : + 91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) ۔
کووڈ۔ انیس سے متعلق ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست درج ذیل لنک پر دستیاب ہے:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
U:2416
(Release ID: 1622804)
Visitor Counter : 284
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam