ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے 9 مئی 2020 (دوپہر ڈھائی بجے) تک پورے ملک میں 283 ‘شرمک اسپیشل’ ٹرینیں چلائی ہیں


آج 49 شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی
مسافروں کو مفت کھانا اور پانی فراہم کیا جارہا ہے
ریلوے کا محکمہ اُس ریاست کی طرف سے جو مسافروں کو بھیج رہی ہے اور اس ریاست کی طرف سے جہاں یہ مسافر جائیں گے رضامندی کے بعد ہی ٹرینیں چلا رہا ہے
ایک دوسرے فاصلہ رکھنے کے طریقے پر عمل کیا جارہا ہے
ان میں سے ہر ایک ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرین میں تقریباً 1200 مسافرں سفر کر رہے ہیں
تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق 300 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائی جاچکی ہیں

Posted On: 09 MAY 2020 10:20PM by PIB Delhi


 

نئی دہلی،9 مئی، 2020،         وزارت داخلہ کی طرف سے یہ حکم ملنے کے بعد کہ مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے دوسری جگہوں کے کارکنوں، زائرین،سیاحوں، طلبا اور دیگر افراد کو ان کی جگہ پر پہنچایا جائے، ریلوے کے محکمے نے ‘‘شرمک ا سپیشل’’ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نو مئی 2020 کو پورے ملک میں مختلف جگہوں سے کل ملاکر 283 ‘‘شرمک اسپیشل’’ ٹرینیں چلائی گئی ہیں جن میں سے 225 ٹرینیں اپنی منزل پر پہنچ گئی ہیں اور 58 ٹرینیں ابھی راستے میں ہیں۔ 49 شرمک اسپیشل ٹرینیں آج چلائی جانے والی ہیں۔

یہ 283 ٹرینیں مختلف ریاستوں تک پہنچی ہیں۔ مثلاً آندھراپردیش (2ٹرینیں)، بہار (90 ٹرینیں)، ہماچل پردیش (ایک ٹرین)، جھارکھنڈ (16 ٹرینیں)، مدھیہ پردیش (21ٹرینیں)، مہاراشٹر (3ٹرینیں)، اڈیشہ (21 ٹرینیں)، راجستھان (4 ٹرینیں)، تلنگانہ (2 ٹرینیں) ا ترپردیش (121 ٹرینیں) اور مغربی بنگال (2ٹرینیں) ان ٹرینوں نے لوگوں کو مختلف شہروں تک پہنچایا ہے جیسے پریاگ راج، چھپرا، بلیا، گیا، پورنیہ، وارانسی، دربھنگہ، گورکھپور، لکھنؤ، جون پور،ہتیہ، بستی، کٹیہار، دانا پور، مظفرپور اور سہرسہ وغیرہ۔

ان شرمک اسپیشل ٹرینوں میں زیادہ سے زیادہ 1200 مسافر ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے سفر کرسکتے ہیں۔ ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی مناسب جانچ کی جاتی ہے۔ سفر کے دوران مسافروں کو مفت کھانا اور پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U: 2406


(Release ID: 1622662) Visitor Counter : 250