وزارت دفاع

فضائیہ ، بحریہ ، کوسٹ گارڈ اور دیگر خدمات کے ائیر فیلڈس کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تجدید کاری

Posted On: 08 MAY 2020 6:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08مئی :     وزارت دفاع نے آج یہاں ایم، ایس ٹاٹا پاور ایس ای ڈی (ٹی پی ایس ای ڈی) کے ساتھ تقریباً1200 کروڑ روپئے کی لاگت سے انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) ، انڈین نیوی (آئی این) اور انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے لئے 37ہوائی اڈوں( ائر فیلڈس) کے ماڈرنائزیشن آف ائیر فیلڈ انفراسٹرکچر (ایم اے ایف آئی) کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس تجویز کو رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

ایم اے ایف آئی مرحلہ 2، ایم اے ایف آئی مرحلہ 1 کے بعد ہونے والا پروگرام ہے جس میں آئی اے ایف کے 30 ایر فیلڈز کا اپ گریڈیشن شامل ہے۔ ایم اے ایف آئی مرحلہ 1 کے تحت ائیرفیلڈس کی تجدید کاری سے فوجی اور سول استعمال کے لحاظ سے بے حد فائدہ ہوا ہے۔

یہ پروجیکٹ ایک ایسا ٹرنکی(تیار) پروجیکٹ ہے جس میں جدید ائیرفیلڈ کے سازوسامان جیسے کیٹ-ٹو انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) اور کیٹ ٹو ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم (اے ایف ایل ایس) وغیرہ کی تنصیب اور کمیشننگ شامل ہے۔ ایئر فیلڈ کے آس پاس لگے جدید آلات بھی براہ راست طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول( اے ٹی سی) سے منسلک ہوں گے جس سے ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو ائیر فیلڈ سسٹم پر بہترین کنٹرول حاصل ہو گا۔ اس پروجیکٹ کے تحت نیویگیشنل ایڈز اور بنیادی ڈھانچے کی جدیدکاری سے کم وزیبلٹی اور خراب موسم میں بھی فوجی اور سول طیاروں کے ائیر آپریشنز کو آسان بنا کر آپریشنل صلاحیت میں بہتری کی جائے گی جس سے ہوائی تحفظ میں اضافہ ہو گا۔

معاہدہ موجودہ صورتحال میں گھریلو صنعت کو رفتار فراہم کرے گا۔ اس منصوبے سے 250 سے زائد بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ ملے گا جو اس منصوبے کی مختلف سرگرمیوں پر عمل درآمد میں مصروف ہونے سے براہ راست طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس معاہدے سے مارکیٹ میں انتہائی مطلوب پونجی کا فلو ہو گا اورسول اور بجلی کے سازوسامان اور تعمیر کے علاوہ مواصلات ، ہوائی جہاز تکنیک ، انفارمیشن ٹکنالوجی جیسے شعبوں میں روزگار پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

U: 2386



(Release ID: 1622642) Visitor Counter : 159