قبائیلی امور کی وزارت
ضرورت مند قبائلی کاریگروں کو مفت راشن کٹ دستیاب کرانے کے لئے ٹرائیفیڈ اور آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ
Posted On:
08 MAY 2020 5:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 مئی 2020 ۔ قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈ اور آر آف لیونگ (اے او ایل) نے قبائلی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ایک تنظیم کے مخصوص پروگراموں میں تعاون دینے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن نے ضرورت مند قبائلی کاریگروں کو مفت راشن کٹس دستیاب کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ٹرائیفیڈ کے ریجنل دفاتر نے ضرورت مند قبائلی کاریگروں کی فہرست تیار کی ہے اور آرٹ آف لیونگ کے #iStandWithHumanity مہم کے تحت راشن کٹ کی تقسیم کے لئے ملک بھر میں 9409 ضرورت مند قبائلی کاریگروں کی نشان دہی کی ہے۔ اس سلسلے میں سبھی ریاستوں میں اے او ایل دفاتر کے ساتھ تال میل قائم کیا جارہا ہے۔
نمبر شمار علاقائی دفاتر مطلوبہ راشن کٹس
1 احمد آباد 756
2 چنڈی گڑھ 191
3 بھوپال 954
4 جے پور 2707
5 کولکاتہ 1576
6 ممبئی 817
7 رانچی 2017
8 دہرادون 391
کل 9409
10مئی 2020 سے ہفتہ وار اَپڈیٹ دستیاب ہوں گے۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 2394
(Release ID: 1622503)
Visitor Counter : 199
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam