وزارت خزانہ

محترمہ نرملا سیتا رمن نے جی آئی ایف ٹی –آئی ایف ایس سی میں آئی این آر-امریکی ڈالر مستقبل اور متبادل کنٹریکٹس کا آغاز کیا

Posted On: 08 MAY 2020 4:03PM by PIB Delhi

 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014ZFX.jpg

خزانہ اور کمپنی امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 2بین الاقوامی ایکسچینجوں یعنی  بی ایس ای انڈیا آئی این ایکس اور این ایس ای کے آئی ایف ایس سی کا آغاز آج ویڈیو کانفرنس کے توسط سے جی آئی ایف ٹی بین الاقوامی مالی خدمات مرکز واقع گاندھی نگر میں کیا۔

 

گزشتہ ایک دہائی یا اس سے تھوڑا زیادہ عرصے سے مالی خدمات میں قابل ذکر منڈی جو بھارت سے مربوط ہے، وہ دیگر بین الاقوامی مالی مراکز کی جانب منتقل ہو گئی ہے۔ اس کاروبار کو بھارت میں واپس لانا اقتصادی سرگرمی اور بھارت کےلئے روزگار کےحصول کا ذریعہ ہے۔ جی آئی ایف ٹی-آئی ایف ایس سی کے ایکسچینجوں میں آئی این آر-امریکی ڈالر کنٹریکٹس ڈالراسی سمت میں اٹھایا گیا ایک قدم  ہے۔ا ب یہ سہولت جی آئی ایف ٹی- آئی ایف ایس سی سے متعلق تمام تر عالمی مندوبین کےلئے تمام زونوں میں 22گھنٹے دستیاب ہوگی۔

 

جی آئی ایف ٹی-آئی ایف ایس سی میں عالمی درجے کا کاروباری ماحول اور مسابقتی ٹیکس ریجیم فراہم کیا گیا ہے، توقع کی جاتی ہے کہ آئی این آر –امریکی ڈالر کنٹریکٹس کی تجارت بھارت کے لئے کافی سودمند ثابت ہوگی۔ اس سے آئی ایف ایس سی کے توسط سے بھارت کو بڑے پیمانے پر عالمی اشتراک کے مواقع حاصل ہوں گے اور بھارت کے آئی ایف ایس سی کو عالمی پیمانے پر مربوط ہونے کا موقع بھی ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-2365

                      



(Release ID: 1622130) Visitor Counter : 120