وزارت آیوش

صحت اور آیوش کے وزرا نے کووڈ-19 صورتحال میں آیوش دخل اندازیوں سے متعلق  بین شعبہ جاتی مطالعات کا رسمی آغاز کیا

Posted On: 07 MAY 2020 2:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 7 ؍مئی، 2020،وزیرصحت جناب ہرش وردھن اور آیوش کے وزیر مملکت جناب شری پد یسونائک نے  کووڈ-19 کی صورتحال کے سلسلے میں فراہم کرائی جانے والی معیاری طبی نگہداشت میں ایک اضافے کے طور پر آیوروید دخل اندازیوں کے موضوع پر مشترکہ طور پرشفا خانہ تحقیق مطالعات کا آغاز کیا۔  اس موقع پر وزرا نے نئی دلی میں آیوش سنجیونی ایپلی کیشن بھی متعارف کرایا۔ آیوش کے وزیر ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے  گوا سے اس میں شریک تھے۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر ش وردھن نےمطلع کیا کہ ایک درجہ بند، حفظ ما تقدم پر مبنی اور سرگرم طریقہ کار  کے توسط سے حکومت ہند کووڈ-19 کی روک تھام، شکایت کے ازالے اور انتظام  کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ ان پر لگاتار نظر ثانی کی جارہی ہےا ور اعلیٰ ترین سطح پر ان کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاکہ بھارت میں عرصۂ دراز سے روایتی ادویہ کی روایت کارفرما رہی ہے اور چونکہ بھارت آیوروید کےمعاملے میں پیش رو کی حیثیت رکھتا ہے، آیوش کی وزارت  شفاخانہ مطالعات کے توسط سے کووڈ-19 وبائی مرض  سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں پروفلیکٹک اور ایڈآن دخل اندازیاں کی گئی ہیں، جو آیوش کے نظام کے تحت ہیں۔

 

وزیرموصوف نے کہا کہ آیوش سنجیونی موبائل ایپ، وزارت آیوش کے ذریعے وضع کیا گیا ہے اور یہ ایپ آیوش کے استعمال  سے متعلق اعداد و شمار اور قبولیت کا ڈاٹا جمع کرے گااور یہ دیکھے گا کہ کس قدر آبادی اسے قبول کرتی ہے اور کووڈ-19 کی روک تھام میں اس کے کہاں تک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

 

اس موقع پر جناب شری پدنائک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آیوش کی وزارت نے ملک میں شفاخانہ مطالعات (پروفلیکٹک اور ایڈ آن دخل اندازیوں پر مشتمل )کے توسط سے ملک میں کووڈ-19وبائی مرض کے مسئلے کے لئے  کئی اقدامات کئے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ وزارت ہائی رسک پاپولیشن میں  آیوش پر مبنی پروفلیکٹک دخل اندازیوں کے اثرات کا تجزیہ کرنے اور مطالعہ کرنے میں بھی مصروف ہے۔ وزارت آیوش کےذریعے جاری کئے گئےمشاورت ناموں اور کووڈ-19 کو  عام انسانوں میں پھیلنے سے روکنے کےلئے آیوش کے اقدامات کا بھی مطالعہ کر رہی ہے۔

 

جناب نائک نے مزید مطلع کیا کہ آیوش کی وزارت نے اس مسئلے کا بہتر حل نکالنے کے لئے 4کلینیکل اور آبادی پر مبنی مطالعات انجام دیئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اس مرض کی روک تھام میں آیوش کے کردار کا جائزہ لینے کا بھی کام کیا ہے۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آیوش کی وزارت کے  سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچہ نے مطلع کیا کہ وزارت نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے نائب چیئرمین ڈاکٹر بھوشن پٹوردھن کی قیادت میں ماہرین کے ایک گروپ پر مشتمل بین شعبہ جاتی آیوش تحقیق و ترقیات ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے تاکہ اس پہل قدمی کے لئے حکمت  عملیاں وضع کی جا سکیں۔

 

آیوش کے جوائنٹ سکریٹری جناب پی این رنجیت کمار نے کووڈ-19 سے متعلق آیوش پر مبنی 3 مطالعات کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے حاضرین کو سنجیونی ایپ سے واقف کرایا اور بتایا کہ آیوش کے کیا فائدے ہیں۔ آیوش پر مبنی 3 مطالعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس نظریے کی پوری تفصیل پیش کی۔ ٹاسک فورس کی تشکیل، ایس جی پی جی آئی، اے آئی آئی ایم ایس، آئی سی ایم آر، سی ایس آئی آر جیسے مختلف النوع اداروں کے ساتھ اتحاد کا خاکہ بھی پیش کیا اور اس طریقے سے نظریہ کو عملی جامہ پہنایا۔

 

اس پروگرام کے تحت  آیوروید دخل اندازیوں پر مبنی شفاخانہ تحقیقات مطالعات، آیوش پر مبنی پروفلیکٹک دخل اندازیوں کے سلسلے  میں آبادی پر مبنی دخل اندازیاں اور ان کے اثرات، آیوش سنجیونی ایپلی کیشن وغیرہ شامل ہیں، جو کووڈ-19 کی روک تھام کے سلسلے میں اس کی قبولیت اور استعمال پر توجہ مرکوز کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-2367



(Release ID: 1622100) Visitor Counter : 251