وزارتِ تعلیم
انسانی وسائل کی ترقی و فروغ کے وزیر نے ملک میں تحقیق کو فروغ دینے کے لئے پی ایم آر ایف اسکیم میں ترامیم کا اعلان کیا
مذکورہ ترامیم کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ طلباء پی ایم آر ایف اسکیم کے تحت استفادہ کرسکیں گے-جناب رمیش پوکھریال‘نشنک’
Posted On:
07 MAY 2020 4:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،07مئی2020: انسانی وسائل کی ترقی و فروغ کے وزیر جناب رمیشن پوکھریال ‘نشنک’ نے آج اعلان کیا ہے کہ ملک میں تحقیق کو فروغ دینے کی غرض سے وزیر اعظم کی ریسرچ فیلوشپ اسکیم میں مختلف النوع ترامیم انجام دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کے نفاذ کے بعد کسی بھی تسلیم شدہ ادارے؍یونیورسٹی(آئی آئی ایس ؍ آئی آئی ٹی؍این آئی آٹی؍ آئی آئی ایس ای آر؍ آئی آئی ای ایس ٹی؍ سی ایف آئی آئی ٹی ایس کے اداروں کے علاوہ)سے متعلق طلباء کے لئے جی اے ٹی اے اسکور کے معیار کو 750 سے گھٹا کر 650 کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کم از کم سی جی پی اے کو 8 یا اس کے مساوی کردیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے مطلع کیا ہے کہ اب داخلے کے دو چینل ہوں گے۔ ایک براہ راست داخلہ اور دوسرا شانہ بشانہ ذیلی داخلہ چینل۔ شانہ بشانہ داخلے کے تحت ایسے طلباء جو پی ایم آر ایف سے امداد حاصل کرنے والے اداروں (چند شرائط اور تقاضوں کے مطابق 12 مہینوں یا 24 مہینوں کی تکمیل کرچکے ہیں)کے تحت پی ایچ ڈی کررہے ہیں، وہ بھی نئے رہنا خطوط کے مطابق اس اسکیم کے تحت فیلو بننے کے لئے درخواست گزار سکتے ہیں۔ جناب پوکھریال نے مزید کہا کہ این آئی آر ایف کی درجہ بندی (مجموعی)کے مطابق 25 سرکردہ اداروں میں شامل این آئی ٹی ادارے بھی پی ایم آر ایف گرانٹنگ اداروں کی حیثیت حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے توقع جتائی کہ ان ترامیم سے زیادہ طلباء کو وزیر اعظم کی ریسرچ فیلو شپ اسکیم سے استفادہ کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔
https://twitter.com/DrRPNishank/status/1258340738502361088?s=19
وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ وزارت میں ‘تحقیق اور اختراع ڈویژن’ کے نام سے ایک کلی طورپر وقف ڈویژن یا شعبہ قائم کیا جارہا ہے تاکہ تحقیق کو فروغ دیا جاسکے۔ اس شعبے کی سربراہی ایک ڈائرکٹر کے تحت ہوگی، جو انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت کے تحت آنے والے مختلف اداروں کے تحقیقی کاموں کے سلسلے میں تال میل پیدا کرنے کے فرائض انجام دےگا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کی تحقیق فیلو شپ (پی ایم آر ایف)اسکیم اس مقصد سے وضع کی گئی ہے کہ ملک میں موجود مختلف النوع اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کی جانے والی تحقیق کی کوالٹی میں اضافہ کیاجاسکے۔پرکشش فیلو شپ کی فراہمی کے ساتھ اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ تحقیق کے شعبے میں ہونہار افراد کو راغب کیا جاسکے اور اس طریقے سے اختراع کے توسط سے ترقی کے نظریے کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اسکیم کا اعلان 19-2018 کے بجٹ میں کیا گیا تھا۔پی ایم آر ایف کی پیشکش کرنے والے اداروں میں تمام تر آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایس ای آر، انڈین انسٹی ٹیو ٹ آف سائنس بنگلورو اور چند سرکردہ مرکزی یونیورسٹیاں ؍این آئی ٹی ادارے شامل ہیں، جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کی ڈگریاں تفویض کی جاتی ہیں۔
جناب پوکھریال نے مزید کہا کہ امیدواروں کا انتخاب ایک از احد دشوار گزار اور سخت انتخابی عمل کے ذریعے ہی کیا جائے گا اور ان کی کارکردگی پر معقول طریقے سے ایک قومی کنونشن کے ذریعے نظر ثانی کی جائے گی۔21-2020 کے تعلیمی سال سے شروع ہورہی اس اسکیم کے تحت امیدواران پی ایم آر ایف کے لئے براہ راست داخلہ چینل یا شانہ بشانہ ذیلی داخلہ چینل کے ذریعے درخواست گزار سکتے ہیں۔
*************
م ن۔ ن ع
(U: 2371)
(Release ID: 1622098)
Visitor Counter : 205