ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات پر اثر کے اندازے (ای آئی اے) کے نوٹیفکیشن، 2020 کے لئے نوٹس کی مدت میں 30 جون تک کی توسیع
Posted On:
07 MAY 2020 4:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 مئی 2020، مرکزی حکومت نے ماحولیات (تحفظ قانون 1986) کے ذریعہ تفویض کئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے متوقع طور پر متاثر ہونے والے عوام کی معلومات کے لئے 11 اپریل 2020 کو سرکاری گزٹ میں مسودہ نوٹی فکیشن یعنی ماحولیات پر اثر کے اندازے کا نوٹی فکیشن 2020 بذریعہ ایس او 1199 (ای) بتاریخ 23 مارچ 2020 شائع کیا ہے۔جس کے ذریعہ عوام سےکہا گیا ہے کہ وہ مسودہ نوٹی فکیشن میں شامل تجاویز پر مذکورہ مسودہ نوٹی فکیشن والے گزٹ کی کاپیاں عوام کو فراہم کرائے جانے کی تاریخ سے 60 دن کے اندر اپنے اعتراضات اور مشورے جمع کرادیں۔
وزارت کو اس سلسلے میں نوٹس کی مدت میں توسیع کے لئے کئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جن میں اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ مسودہ کی ای آئی اے نوٹی فیکشن 2020 کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) عالمی وبا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کے دوران شائع کیا گیا تھا۔ اس لئے مناسب غور و خوض کے بعد وزارت کو یہ مناسب لگا کہ نوٹس کی مدت کو 30 جون 2020 تک توسیع دے دی جائے۔
مسودہ نوٹی فکیشن میں شامل تجاویز پر کسی قسم کا اعتراض یا مشورہ دینے میں دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی شخص مرکزی حکومت کے غور و خوض کے لئے اپنے اعتراض یا مشورے تحریری شکل میں سکریٹری ، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت ، اندرا پریا ورن بھون ، جور باغ روڈ علی گنج نئی دہلی۔ 110003 کے پاس 30 جون 2020 سے سے قبل جمع کرادیں یا ای۔ میل پتے eia2020-moefcc[at]gov[dot]in پر بھیجیں۔
For detailed Draft Notification, Click here.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(07-05-2020)
U-2352
(Release ID: 1622002)
Visitor Counter : 278