وزارت دفاع

شا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے ملٹری انجینئرنگ سروس کی 9304اسامیوں کو ختم کرنے کی تجویز کو اپنی منظوری دی

Posted On: 07 MAY 2020 1:06PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،07مئی2020: رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بنیادی اور صنعتی افرادی قوت کے تحت 9300 سے زائد اسامیوں کو انجینئر-اِن-چیف آف ملٹری انجینئرنگ سروسز(ایم ای ایس)کو ختم کردیا جائے گا۔یہ قدم لیفٹیننٹ جنرل شیکٹکر کی قیادت میں تشکیل دی گئی ماہرین  کی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔ کمیٹی نے عسکری صلاحیت بڑھانے اور مسلح دستوں کے دفاعی اخراجات میں توازن لانے کے لئے چند اقدامات تجویز کئے تھے۔

مذکورہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر سویلن  افرادی قوت کو اس انداز سے تشکیل نو کے عمل سے گزارنے کے لئے قدم اٹھایا گیا جو ایم ای ایس کو اس لائق بنا دے کہ وہ بیشتر کام محکمہ جاتی طورپر ملازم رکھے گئے عملے کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچا دے اور دیگر کام باہر سے کرایا جائے۔

کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے رکشا منتری نے مجموعی طورپر 13157 بنیادی اور صنعتی عملے کی اسامیوں میں سے  ای-اِن-سی، کی تجاویز پر مبنی ، ایم ای ایس میں موجود 9304 اسامیوں کو ختم کرنے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

ان سفارشات کا مقصد یہ ہے کہ ایم ای ایس کو  ایک ایسی سیکھنے والی افرادی قوت کی شکل دی جائے ، جو ایک مؤثر تنظیم بن سکے اور ایک از حد مؤثر اور کفایت شعارانہ انداز میں ابھرتے ہوئے منظر نامے کے دقیق مسائل کو بھی حل کرنے کے لئے پوری طرح سے آراستہ و پیراستہ ہو۔

 

*************

م ن۔ ن ع

(U: 2346)



(Release ID: 1621761) Visitor Counter : 202