محنت اور روزگار کی وزارت

وزیر محنت نے  کووڈ-19 کے وبائی مرض سے نمٹنےکے لئے سی ٹی یو نمائندگان سے گفت و شنید کی

Posted On: 06 MAY 2020 6:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 6 ؍مئی، 2020،محنت اور روزگارکے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج نئی دلی میں مرکزی ٹریڈ یونین تنظیموں (سی ٹی یو او) کے ساتھ ایک ویبینار کا اہتمام کیا، جس کا مقصد یہ تھا کہ کووڈ-19 کے وبائی مرض کے سلسلے میں ابھر کر سامنے آنے والی صورتحال پر تبادلۂ خیالات کئے جائیں اور       کارکنان اور معیشت پر مرتب ہونے والے اس کے برعکس اثرات کو کم سے کم کیا جائے۔بات چیت میں جن امور پر احاطہ کیاگیا، اُن میں (1) کووڈ-19 کے پیش نظر کارکنان اور مہاجر کارکنان کے مفادات کا تحفظ(2) روزگار کی فراہمی کے اقدامات(3) معیشت پر مبنی سرگرمیوں کو ازسرنوشروع کرنے کے اقدامات(4)ایم ایس ایم ای کو مزدور قوانین کے تحت اپنے فرائض ادا کرنے کے لائق بنانے کی غرض سے صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات شامل تھے۔ محنت اور روزگار کی وزارت کے سینئر افسران، تمام تر سی ٹی یو او کےنمائندگان نے اس ویب سائٹ پر مبنی مذاکرے میں حصہ لیا۔

 

وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ محنت اور روزگار کی وزارت کی جانب سے کووڈ-19 کے دوران کارکنان کو درپیش مسائل اور پریشانیوں کو کم سے کم کرنے کے لئے مختلف النوع اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ کیاکہ  کووڈ-19 کے نتیجے میں نافذ کئےگئے قومی لاک ڈاؤن کے خمیازے کے طورپر کارکنان کو جو چنوتیاں درپیش ہیں، انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مرکزی ٹریڈ یونین تنظیموں سے گزارش کی کہ وہ ایسے اقدامات اپنی جانب سے تجویز کریں، جنہیں موجودہ صورتحال اور کارکنان کی حالت بہتر بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے عمل میں لایا جا سکے۔

 

آجروں کی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ایک علیحدہ ویب سائٹ پر مبنی گفت وشنید کا اہتمام 8؍ مئی 2020 کو کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U- 2342


(Release ID: 1621749) Visitor Counter : 238