امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے سکریٹری نے پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا کے تحت 24ریاستوں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے خوراک سکریٹری حضرات کے ساتھ اناج تقسیم کے موضوع پر جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا


کووڈ-19 کے بحران کے دوران پی ایم جی کے اے وائی کے تحت موٹے طور پر بھارت کی دو تہائی آبادی یا 80کروڑ افراد کو تقریباً 120ایل ایم ٹی اناج تقسیم کیا جا رہا ہے

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 69ایل ایم ٹی سے زائد غلہ اٹھایا ہے، مرکز کے زیر انتظام 5علاقوں نے 3مہینے کا پورا کوٹہ اٹھا لیا ہے، 18ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 2 مہینے کا کوٹہ اٹھایا ہےاور 14ریاستوں نے 1مہینے کا کوٹہ اٹھایا ہے

مرکزی حکومت اس اسکیم کی مکمل 46ہزار کروڑ روپےکی لاگت برداشت کرے گی

Posted On: 06 MAY 2020 7:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 6 ؍مئی، 2020،خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے محکمے کے سکریٹری جناب سدھانشو پانڈے نے 24 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریاستی فوڈ سکریٹری حضرات اور دیگر افسران کے ساتھ آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ میں جناب پانڈے نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم –جی کے اے وائی)، کے تحت ماہ اپریل اور مئی 2020 کے لئے  استفادہ کنندگان کو اناج کی فراہمی او ر اناج اٹھائے جانے کے موضوع پر تبادلہ خیالات کئے۔ ساتھ ہی ساتھ معمول کے مطابق این ایف ایس اے ؍ ٹی پی ڈی ایس کے ذریعے تقسیم کئے جانے والے اناج پر بھی گفت و شنید کی تاکہ تمام تر این ایف ایس اے استفادہ کنندگان کو کووڈ-19 بحران کے دوران وافر مقدار میں غلے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام  ایسے علاقوں کے ساتھ وَن نیشن وَن راشن کارڈ کے پلان کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیالات منعقد ہوئے، جہاں پر یہ منصوبہ نافذ ہو چکا ہے اور بقیہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی اس کے نفاذ کی حکمت عملی اور منصوبے کے پہلوؤں پر بات چیت ہوئی، جس میں اس کے تئیں بیداری پیدا کرنے کا پہلو بھی شامل تھا۔

 

مذکورہ ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے منعقد ہوئی میٹنگ 24 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں بہار، ڈی این ایچ اور دمن اور دیو، دلی، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، میگھالیہ، اڈیشہ، پنجاب، سکم، مغربی بنگال، انڈمان و نکوبار جزئر، آندھرپردیش، چھتیس گڑھ، گوا، ہریانہ، کیرالہ، مہاراشٹر، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور اترپردیش کے نام شامل ہیں۔

 

پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی)۔

 

کووڈ-19 کے وبائی مرض کے جاری بحران کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے اپنائی جانے والی اہم پہل قدمیوں میں ایک پہل قدمی کے تحت  پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا یعنی پی ایم جی کے اے وائی کا اعلان بھی شامل ہے، جس کے تحت متاثرہ آبادی کو مفت غلہ فراہم کرایا جا رہا ہے۔

 

اسکیم کےتحت تقریبا 120 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) خوردنی اناج ملک بھر کے وبائی مرض سے متاثرہ غریب طبقات کو فراہم کرایا جا رہا ہے۔حکومت نے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ این ایف ایس اے کے تحت ترجیحاتی کنبوں کو 3 مہینوں کے دوران یعنی اپریل، مئی اور جون 2020 کے ددوران ان کی حسب معمول تخصیص کے مقابلے میں اناج کی دوگنی تخصیص کی جائے یعنی ہر ایک انتیودے ان یوجنا (اے اےوائی)، استفادہ کنندہ کو  35 کلو گرام ماہانہ فی کارڈ   سے5 گلو گرام زیادہ اناج فراہم کرایا جائے۔ ریاستی حکومتوں کی جانب سےاس اسکیم کے تئیں جوش وخروش کا اظہار کیا گیا ہے اور 6 مئی 2020 تک 69.28ایل ایم ٹی اناج اٹھایا جا چکا ہے۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M9IB.png

 

حکومت اناجوں کی لاگت ، اس کی حصولیابی ، ذخیرے، نقل وحمل اور ڈلیوری کے مقام تک  تقسیم کے سلسلے میں 46ہزار کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کر رہی ہے۔ یہ اناج استفادہ کنندگان کو واجبی قیمت کی دوکانوں کے توسط سے فراہم کرایا جا رہا ہے۔

 

  1. ریاستیں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقے جنہوں مکمل مقدار میں اناج اٹھا لیا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00215QC.png

 

ریاستیں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقے جنہوں نے 2مہنوں کا اناج اٹھایا ہے۔  Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LWZS.png

 

 

ریاستیں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقے جنہوں نے ایک مہینے کا اناج اٹھایا ہے۔ Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043Q2R.png

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U- 2338                      


(Release ID: 1621738) Visitor Counter : 206