محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران آجرین کے مجاز دستخط کنندگان کے ای-سائن رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا

Posted On: 06 MAY 2020 4:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 6 مئی 2020 ۔ کووڈ-19 کی وبا کے پھیلاؤ کو قابو میں کرنے کے لئے حکومت کے ذریعے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن اور دیگر بندشوں کے موجودہ منظرنامے میں آجرین معمول کے اعتبار سے کام کرنے کے اہل نہیں ہیں، اور ای پی ایف او پورٹل پر اپنے ڈیجیٹل دستخط یا آدھار پر مبنی ای-سائن کا استعمال کرنے میں مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

ای پی ایف او پورٹل پر ڈیجیٹل دستخط (ڈی ایس سی) یا آدھار پر مبنی ای-سائن کا استعمال کرکے آجرین کے ذریعے مجاز افراد کے ذریعے کے وائی سی ویری فکیشن، ٹرانسفر کلیم اٹسٹیشن جیسے کئی اہم کام آن لائن کئے جارہے ہیں۔ ڈی ایس سی ؍ ای-سائن کا استعمال کرنے کے لئے علاقائی دفاتر سے ایک بار ایپروول (منظوری) ضروری ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب کئی آجرین علاقائی دفاتر کو ایک بار رجسٹریشن کے لئے درخواست دینے میں دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔

مذکورہ صورت حال کے پیش نظر اور کمپلائینس پروسیجر یعنی عمل درآمد کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لئے ای پی ایف او نے ای میل کے توسط سے بھی اس طرح کی گذارشات کو منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آجر میل کے ذریعے متعلقہ علاقائی دفتر سے باقاعدہ دستخط شدہ درخواست کی اسکین کی ہوئی کاپی بھیج سکتے ہیں۔ علاقائی دفاتر کے آفیشیل ای میل ایڈریس www.epfindia.gov.in پر دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے ادارے جن کے مجاز افسر ڈیجیٹل دستخطوں کو منظوری دے چکے ہیں، لیکن ڈونگل کا پتہ لگانے میں کامیاب نہیں ہیں، ایمپلائر پورٹل پر لاگ اِن کرسکتے ہیں اور پہلے سے رجسٹرڈ مجاز دستخط کنندگان کے رجسٹریشن کے لئے دیے گئے لنک کے توسط سے اپنا ای-سائن رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔ اگر منظور شدہ ڈیجیٹل دستخط کے ساتھ ان کا نام ویسا ہی ہے، جیسا کہ ان کے آدھار میں ہے، تو ای-سائن کے رجسٹریشن کے لئے کسی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دیگر مجاز دستخط کنندہ اپنے ای-سائن کو رجسٹرڈ کرسکتے ہیں اور آجرین کے ذریعے منظور شدہ گذارش نامہ بھیج سکتے ہیں اور متعلقہ ای پی ایف او دفاتر کی منظوری حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ سہولت موجودہ وبا سے منفی طریقے پر متاثر آجرین اور ای پی ایف اراکین کو مزید راحت پہنچائے گی۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2320



(Release ID: 1621684) Visitor Counter : 201