وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے آپریشن سمندر سیتو کا آغاز کیا

Posted On: 05 MAY 2020 7:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  05  مئی 2020  / بھارتی بحریہ نے بیرون ملک سے بھارتی شہریوں کو واپس لانے کی  قومی کوشش کے طور پر آپریشن سمندر سیتو کا آغاز کیا ہے۔ سمندر سیتو کے معنی سمندر پر پُل کے ہیں۔ بھارتی بحریہ کے آبی جہاز جلیشوا اور مگر فی الحال جمہوریہ مالدیپ کی راجدھانی مالی کے بندرگاہ کی طرف رواں دواں ہیں تاکہ پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر 08 مئی 2020 کو پھنسے ہوئے لوگوں کو لانے کی کارروائی شروع کی جا سکے۔

حکومت بیرون ملک اپنے شہریوں پر کووڈ – 19 وبا کے اثرات کے سلسلے میں صورتحال پر قریبی نظر رکھ رہی ہے۔ بھارتی بحریہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان لوگوں کو سمندر کے راستے واپس لانے کی مناسب تیاریاں کریں ۔  

جمہوریہ مالدیپ  نے بھارتی مشن ان بھارتی باشندوں کی ایک فہرست تیار کر رہا ہے جنھیں بحری جہازوں کے ذریعے واپس لایا جانا ہے ۔ پہلے دورے میں مجموعی طور پر 1000 افراد کو لایا جانا ہے جس کے دوران ایک دوسرے سے دوری بھی برقرار رکھنی ہے اور جہاز میں طبی سہولیات بھی مہیا رکھنی ہے۔

ان آبی جہازوں میں لوگوں کو لانے کے لیے مناسب سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان لوگوں کو سمندری سفر کے دوران بنیادی اور طبی سہولیات فراہم کرائی جائیں نگی۔ کووڈ – 19  کی وجہ سے پیدا منفرد نوعیت کے چیلنجوں کے پیش نظر سخت طریقۂ کار بھی مقرر کیا گیا ہے۔

ان لوگوں کو کیرالہ کے کوچی شہر لا کر  ریاستی حکام کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SamudraSetuSlide1T8N.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INSMagar0B35.jpeg

 

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                                                 

 

 

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2299



(Release ID: 1621559) Visitor Counter : 246