خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

محترمہ ہر سمرت کور بادل نے کولڈ چین پروجیکٹوں کے پروموٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی

Posted On: 04 MAY 2020 6:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  04  مئی 2020  / خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل نے مہاراشٹر میں خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کی حمایت والے کولڈ چین پروجیکٹوں کے پروموٹروں کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنس کی۔ ایف پی آئی  کے وزیر مملکت جناب رمیشور تیلی بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ 

38 کولڈ چین پروجیکٹوں کے پروموٹروں  نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ پروموٹروں نے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی مرکزی وزیر سے بات چیت کی اور پروجیکٹوں کی تکمیل کے سلسلے میں اپنے اپنے تجربات اور پریشانیوں سے روشناس کرایا۔ مزید یہ کہ پروموٹروں نے لاک ڈاؤن مدت کے دوران کولڈ چین پروجیکٹوں کو چلانے میں درپیش چیلنجوں سے بھی واقف کرایا۔

محترمہ ہرسمرت کور بادل نے اس ضرورت پر زور دیا کہ کووڈ – 19 بحران سے نمٹنے کے لیے کولڈ چین کے مربوط نیٹ ورک کے اجتماعی استحکام میں اضافہ کیا جائے  جس سے کھانے کی مصنوعات  کی موجودہ سپلائی چین کو ایک شدید چیلنج کا سامنا ہے۔

انہوں نے منجمد سبزیوں  اور ان  ڈبہ بند ڈیئری مصنوعات  کے بڑھتے ہوئے ذخیرے جیسے  مسائل  پر  بھی بات چیت کی جسے  ریستراں، شادی گھر اور ہوٹل وغیرہ جیسی روایتی مارکٹ میں  لاک ڈاؤن کی وجہ سے جانے کا موقع نہیں مل رہا نیز  ان مصنوعات کو برآمد کرنے میں بھی دشواریاں پیش  آرہی ہیں ۔

پروموٹرز نے بتایا  کہ کام کے اوقات میں اضافہ کیے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک تہائی  عملہ یا آدھے کارکن کام کاج چلا رہے ہیں۔  اس کی وجہ سے مال کی لاگت بڑھ گئی ہے۔

ایف پی آئی کی مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنس میں مندرجہ ذیل بڑے معاملات پر گفتگو کی :

۱۔       خام تیل کی دستیابی اور اس کی اونچی لاگت

۲۔       کام کاج پر لاک ڈاؤن کے اثرات

۳۔       لیبر اور لاجسٹکس سے متعلق مسائل

۴۔       تیاری  پر بہت زیادہ لاگت

۵۔       نقد رقم کا بحران ، کیونکہ کسانوں کو ادائیگیاں کرنی ہیں

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                                                 

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U -2272



(Release ID: 1621198) Visitor Counter : 166