PIB Headquarters

کووڈ19پرپی آئی بی  کا یومیہ  بلیٹن

Posted On: 01 MAY 2020 7:00PM by PIB Delhi


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AKXQ.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00140DA.jpg

نئی دلی، یکم مئی ، کوویڈ 19 پر مشتمل پریس ریلیز ، جو گذشتہ 24 گھنٹوں میں جاری کی گئی ہیں ، فیلڈ افسران سے حاصل کردہ معلومات اور پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے صحیح تجزیات پر مشتمل ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZXR9.png

 

٭ اب تک ، ملک میں کووڈ-19کے مصدقہ 35,043 معاملات، 8,888 افراد صحت یاب، بحالی کی کل شرح 25.37 فیصد۔

٭ گزشتہ روز سے ، کووڈ-19کے معاملات میں 1،993 کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔

٭ ملک کے تمام اضلاع کو گرین ، اورینج اور ریڈ زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

٭ وزیر اعظم نے مختلف شعبوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لئے متعدد ملاقاتیں کیں۔

٭ ایم ایچ اے نے خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ تارکین وطن کارکنوں ، زائرین اور دیگر پھنسے ہوئے افراد کی نقل و حرکت کی اجازت دی۔

٭ ریلوے نے پھنسے ہوئے افراد کو منتقل کرنے کے لئے شرمِک خصوصی ٹرینیں شروع کیں۔

٭ ایم ایچ اے نے ریاستوں /یوٹی ایس سے کہا ہے کہ وہ ٹرکوں / سامان کیریئروں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنائیں تاکہ ملک میں سامان اور خدمات کی فراہمی کا سلسلہ برقرار رہے۔

٭ ایف سی آئی نے 20 اپریل کے دوران 60 لاکھ ٹن اناج منتقل کیا جو ان کی ماہانہ اوسط سے دوگنا ہے۔

 

 

 

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی COVID-19 پر تازہ ترین معلومات

اب تک مجموعی طور پر 8,888 افرادصحت یاب چکے ہیں۔ اس سے ہماری بحالی کی کل شرح 25.37 فیصد ہوجاتی ہے۔ تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد اب34,043 ہے۔ کل سے ، ہندوستان میں COVID-19 تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں1,993 کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ مرکزی کوششوں کے ذریعہ ریاست / مرکز ریاستوں اور ضلعی انتظامیہ کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ جن اضلاع میں معاملات سامنے آئے ہیں۔ یعنی ریڈ اوراورنج زون مو ¿ثر اور سخت حفاظتی اقدامات کے ذریعہ ترسیل کا سلسلہ توڑ سکتے ہیں۔

برائےتفصیلات

 

وزیراعظم جناب مودی نے شہری ہوابازی کے شعبے پر غور وخوض کرنے کے لئے جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ایسی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک جامع اجلاس کا اہتمام کیا جس سے ہندوستانی شہری ہوا بازی کے شعبے کو زیادہ موثر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستان کی فضائی حدود کو منظم انداز میں موثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہئے، تاکہ پرواز کا وقت کم کرکے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکے اور فوجی امور کے محکمے کے تعاون سے لاگت میں کمی کرکے فضائی کمپنیوں کی بھی مدد کی جاسکے۔ ہوائی اڈوں پر زیادہ سے زیادہ مالیہ کے حصول اور اثر انگیزی میں اضافے کی غرض سے وزارت شہری ہوابازی سے کہا گیا ہے کہ وہ تین مہینوں کے اندر ٹینڈر کے عمل کے ذریعے مزید 6 ہوائی اڈوں کو پی پی پی کی بنیاد پر منتقلی کے عمل کو تیز کرے۔

برائے تفصیلات

 

وزیراعظم جناب مودی نے بجلی کے شعبے پر نظر ثانی کی غرض سے جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج بجلی کے شعبے سے متعلق ایک تفصیلی میٹنگ کی اور کووڈ-19 کی صورتحال کا  جائزہ لیا۔ انھوں نے اس شعبے کے ہمہ گیری، لچک اور کارکردگی میں اضافے کے لئے مختلف طویل مدتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیالات کئے۔ اس میٹنگ میں، کاروبار میں آسانی، قابل تجدید توانائی کی تشہیر، کوئلے کی فراہمی میں نرمی، عوامی- نجی شراکت داریوں اور بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اقدامات پر بھی غورو خوض کیا گیا۔

برائے تفصیلات

 

دفاع اور ایرواسپیس کے شعبے کوتقویت دینے کے طور طریقوں کے موضوع پر وزیراعظم کی جانب سے میٹنگ کااہتمام

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت میں ایک مضبوط اور خودکفیل دفاعی صنعت کو یقینی بنانے کے لئے امکانی اصلاحات پر گفت و شنید کی غرض سے ایک تفصیلی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ مقصد یہ تھا کہ ایک ایسی صنعت قائم ہو، جو مسلح دستوں کی مختصر اور طویل المدت ضروریات کی تکمیل کی اہل ہو اور کووڈ-19 کے پس منظرمیں معیشت کو فروغ دینے کے لئے درکار اقدامات بھی زیر غور آئے۔ بات چیت کے دوران آرڈننس فیکٹریوں کے کام کاج کو بہتر بنانے، حصولیابی کے ضوابط کو منظم بنانے، مخصوص توجہ کے ساتھ وسائل کی تخصیص، تحقیق و ترقیاتی اختراع کی حوصلہ افزائی، اہم دفاعی ٹیکنالوجیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری راغب کرنے اور برآمدات کو بڑھاوا دینے کے پہلوؤں  پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

برائے تفصیلات

 

کوئلہ اورکانکنی کے شعبے کوفروغ دینے کےطورطریقوں پر تبادلہ خیالات کے لئے وزیراعظم مودی نے میٹنگ کا اہتمام کیا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ-19 کے پس منظر میں معیشت کو تقویت فراہم کرنے کی غرض سے کوئلہ اور کانکنی کے شعبوں میں امکانی اقتصادی اصلاحات کے موضوع پر گفت و شنید کی غرض سے ایک تفصیلی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ ان تبادلۂ خیالات کے دوران گھریلو وسائل سے معدنیات کی آسان اور وافر دستیابی کو یقینی بنانا، کھوج کے کام کو آگے بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ، شفاف اور مؤثر طریقے اپنا کر بڑے پیمانے پر روزگار کو فروغ دینا جیسے موضوعات پر گفت و شنید ہوئی۔اضافی بلاکوں کی نیلامی، نیلامی کے عمل میں وسیع پیمانے پر شرکت، معدنیاتی وسائل کی پیداوار میں اضافہ، کانکنی کی لاگت میں تخفیف اور نقل و حمل کی لاگت کم کرنا، کاربن کے اخراج میں تخفیف سمیت کاروبار کو آسان بنانا، ماحولیاتی لحاظ سے ہمہ گیر ترقی کا موضوع بھی تبادلہ خیالات کے دوران زیر غور آیا۔

برائے تفصیلات

 

کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن بندشوں کی وجہ سے ملک بھر میں پھنسے ہوئے افراد کو ان کے گھر پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے مائیگرینٹ کارکنوں ، عقیدت مندوں ، سیاحوں ، طلبا اور دیگر افراد کو جو ملک کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں خصوصی ٹرینوں کے ذریعے آنے جانے کی اجازت دیتے ہوئے ایک حکم جاری کیا ہے۔ یہ ٹرینیں ریلوے کی وزارت (ایم او آر) چلائے گی۔

برائے تفصیلات

 

ریلوے کی وزارت نے لاک ڈاون کے سبب مختلف مقامات پر پھنسے تارکین وطن مزدوروں ، زائرین، سیاحوں، طلبائ اور دیگر افراد کو مختلف جگہوں پر لے جانے کیلئے شرمک اسپیشل ٹرینوں کی شروعات کی

ا ±مور داخلہ کی وزارت کے ذریعے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق لاک ڈاو ¿ن کے سبب مختلف مقامات پر پھنسے تارکین وطن مزدوروں ، زائرین، سیاحوں، طلبا اور دیگر افراد کو مختلف جگہوں پر لے جانے کیلئے آج یوم مزدور کے موقع پر شرمک اسپیشل ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔معیاری پروٹوکول کے مطابق ان پھنسے ہوئے لوگوں کو بھیجنے والی اور ان کو بلانے والی متعلقہ دونوں ریاستی حکومتوں کی درخواست پر یہ خصوصی ٹرینیں ایک جگہ سے دوسری جگہ کے درمیان چلیں گی۔ ریلوے اور ریاستی حکومتیں ان شرمک خصوصی ٹرینوں کی آسانی سے آمدورفت اور باہمی اشتراک وتعاون کیلئے سینئر افسران کو نوڈل افسران کی حیثیت سے تقرری کریں گی۔

برائے تفصیلات

 

وزارت داخلہ کی جانب ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں سازوسامان اور خدمات کی سپلائی چین برقرار رکھنے کے لئے ٹرکوں ? سازوسامان لے کر جانے والی موٹر گاڑیوں کی آزادانہ نقل وحرکت کو یقینی بنائیں

ملک کے مختلف حصوں سے بین ریاستی سرحدوں کے سلسلے میں یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ ٹرکوں کو آسانی کے ساتھ آنے اور جانے نہیں دیا جا رہا ہے اور مقامی حکام علیحدہ پاس دکھانے پر اصرار کرتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں ? مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات کے سلسلے میں جاری کئے گئے مربوط نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے مطابق خالی ٹرکوں وغیرہ سمیت ٹرکوں اور سازوسامان لے جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے اور نہ ان کے لئے علیحدہ سے پاس دکھانےکی ضرورت ہے۔مراسلے میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ یہ آزادانہ نقل و حرکت ملک بھر میں لاک ڈاو ¿ن کی مدت کے دوران سازوسامان اور خدمات کی سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لئے لازم ہے۔

برائے تفصیلات

 

ایف سی آئی نے اپریل 2020 کے دوران 60 لاکھ ٹن اناج پہنچایا، جو 30 ایل ایم ٹی کی ماہانہ اوسط سے دوگانے سے بھی زیادہ ہے

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) نے اپریل 2020 میں 60 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) اناج پہنچایا۔ اس طرح ایک مہینے میں اناج پہچانے کے ریکارڈ کو توڑ دیا گیا ہے۔ یہ ریکارڈ مارچ 2014 میں 38 ایل ایم ٹی اناج پہنچا کر قائم کیا گیا تھا۔ اپریل 2020 میں جو اناج پہنچایا گیا ہے اس کی مقدار پہلے کے ریکارڈ سے 57 فیصد زیادہ ہے۔ اور تقریباً 30 ایل ایم ٹی کی عام ماہانہ اوسط سے دوگنی سے زیادہ ہے۔

برائے تفصیلات

 

 

 

 

زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کے لیے 7 ریاستوں کی 200 نئی منڈیوں کو ای- نیم پلیٹ فارم سے جوڑا گیا

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تو مر نے کہا ہے کہ مئی 2020 تک تقریباً ایک ہزار منڈیاں زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کے لیے ای – نیم پلیٹ فارم سے جڑ جائیں گی۔ وہ آج کرشی بھون میں ایک تقریبا سے خطاب کر رہے تھے جہاں 200 مئی منڈیوں کو 7 ریاستوں سے ای – نیم پلیٹ فارم کو جوڑا گیا۔ وزیر موصوف نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنول اور ہگلی کے درمیان مونگ پھلی اور مکا کی تجارت کو دیکھا۔

برائے تفصیلات

 

جناب پیوش گوئل نے بیرون ملک واقع ہندوستانی مشنوں سے ہندوستان کو پسندیدہ منزل بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کی

صنعت و تجارت نیز ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل نے دوسرے ملکوں میں واقع ہندوستانی مشنوں سے اپنی موجودگی والے ملکوں میں ہندوستانی کمپنیوں اور برآمدات کے لئے مواقع کی پہچان کرنے میں اہم رول ادا کرنے اور ہندوستان کو ترجیحی منزل، سرمایہ کاری کے لئے ایک بھروسے مند مقام بنانے کی اپیل کی ہے۔ وہ وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر کے ساتھ گزشتہ شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ملکوں میں واقع 131 مشنوں سے خطاب کررہے تھے۔جناب گوئل نے کہا کہ سبھی کو اپنی صنعتوں کے فروغ کے لئے نئی اصلاحات کرکے کووڈ-19 کی اس صورت حال کو ایک موقع میں تبدیل کرنے کی سمت میں کام کرنا چاہئے۔

برائے تفصیلات

 

ریلوے کے وزیر نے مال ڈھلائی سے متعلق آپریشن میں تبدیلی لانے کیلئے لاجسٹکس صنعتوں کے اعلیٰ کاروباریوں کے ساتھ طویل میٹنگ کی

کووڈ-19 بحران کے دوران ریلویز کی جانب سے اد اکیے جارہے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ریلوے کووڈ بحران کو بیحد فکرمندی اور ہمدردی کے ساتھ دیکھتا ہے اور اس مدت کے دوران ریلوے نے ملک بھر میں ضروری اشیاءکی ڈھلائی کرکے ملک کے لئے لائف لائن کا کام کیا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ “اتنا ہی نہیں اس دوران ہم نے کافی عرصے سے التوا میں پڑے اپنے کاموں جیسے اہم لائنوں پر کنیکٹیویٹی بڑھانا، کافی عرصے سے زیرالتوا رکھ رکھاؤ کے کاموں کو پورا کرنا ، خراب پلوں کو ڈھانا/ مرمت کرنا اور موجودہ بنیادی سہولتوں کو بہتر کرنا” کو مکمل کرنے میں بھی اس وقت کااستعمال کیا۔

برائے تفصیلات

 

طبی آلات کی خرید کو ترجیح ،میک اِن انڈیا پر زور

برائے تفصیلات

 

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے) نے مختلف امتحانات کے سلسلے میں آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی تاریخوں پر توسیع ،نظر ثانی کی

کووڈ-19 وبائی مرض کے نتیجے میں والدین اور طلبا کو لاحق پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے)، کو مشورہ دیا کہ وہ مختلف امتحانات کے لئے داخل کئے جانے والے آن لائن درخواست فارموں کی تاریخ میں توسیع ،نظر ثانی کا عمل انجام دے۔ ا س پر عمل کرتے ہوئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے مختلف النوع امتحانات کے لئے آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخوں میں توسیع ، نظر ثانی کی ہے۔

برائے تفصیلات

 

ای پی ایف او نے کاروبار کےلئے ای سی آر داخل کرنے کا عمل آسان بنایا

کووڈ-19 کے وبائی مرض کی روک تھام کےلئے حکومت کی جانب سےاعلان کردہ لاک ڈاو ¿ن کے موجودہ منظر نامےاور دیگر رخنہ اندازیوں کے مدنظر کاروبار اور صنعت کا ری کا عمل معمول کے مطابق نہیں چل پا رہاہے اور متعلقہ ذمہ داران اپنے قانونی واجبات ادا کرنےکےلئے نقد تحلیلی دقتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگر چہ انہوں نے ملازمین کو اپنی تنخواہ کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔مذکورہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ای پی ایف اینڈ ایم پی ایکٹ 1952 کے تحت دیئے گئے ضوابط پر عمل کرنے کو سہل بنانےکے لئےماہانہ الیکٹرانک چالان اور ریٹرن (ای سی آر) داخل کرنے کے عمل کو قانونی واجبات یا تعاون کی ادائیگی، جس کا ذکر ای سی آر میں ہوتاہے، سے الگ کر دیا گیا ہے۔اب سے آئندہ آجر کی جانب سے داخل کیا جانے والا ای سی آر اس کے شانہ بہ شانہ زرتعاون کے بغیر داخل کیا جا سکے گا اور واجبات کی ادائیگی ای سی آر داخل کرنے کے بعد کی جا سکے گی۔

برائے تفصیلات

 

آیوروید کے آل انڈیا ادارے نے - آیو رکشا کورونا سے جنگ دلی پولیس کے ساتھ  شروع کی

آیوش کی وزارت کے تحت آیوروید کے آل انڈیا ادارے (اے آئی آئی اے) اور دلی پولیس نے نئی دلی میں آج دلی پولیس کے عملے کے لیے آیورکشا پروگرام کا انعقاد کیا۔آیو رکشا کورونا سے جنگ دلی پولیس کے سنگ موضوع کے حامل اس مشترکہ پروگرام کا مقصد قوت مدافعت کو بڑھانے والے آسان اور وقت کی کسوٹی پر کھڑے اترے ہوئے اقدامات کر کے کورونا کے خلاف لڑائی کرنا ہے۔یہ اقدامات آیوش کی وزارت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق ہیں۔

برائے تفصیلات

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طبی اور پولیس عملہ کے استعمال کیلئے کیندریہ بھنڈار کےذریعے تیار کردہ 4900 سے زیادہ حفاظتی کٹس سونپے

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاءکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طبی برادری اور پولیس فورس کی بے لوث خدمت کی ستائش کی اور ان کی خدمت کے اعتراف کے طور پر طبی اور پولیس عملے کے استعمال کیلئے سینیٹائزر، ہینڈ واش وغیرہ سمیت کیندریہ بھنڈارکے ذریعے تیار کردہ 4900 سے زیادہ حفاظتی کٹس سونپے۔ یہ کٹس آج ان کی رہائش پر منعقدہ ایک چھوٹی سی تقریب میں صحت کی وزارت اور دہلی پولیس کے نمائندوں کوسپرد کیے گئے۔ اس تقریب کے دوران سماجی دوری کے اصول کا لحاظ رکھا گیا۔

برائے تفصیلات

 

کووڈ – 19 کے خلاف بھارت کی لڑائی میں مدد کے لیے لائف لائن اڑان کے تحت 415 پروازیں چلائی گئیں

ایئر انڈیا ، ایلائنس ایئر ، بھارتی فضائیہ اور پروائیویٹ ہوائی کمپنیوں کے ذریعے لائف لائن اڑان کے تحت 415 پروازیں چلائی گئیں ان میں سے 241 پروازیں ایئر انڈیا اور ایلائنس ایئر نے چلائیں۔ ہوائی راستوں سے جو سامان اب تک بھیجا گیا ہے وہ تقریباً 779.86 ٹن ہے۔ لائف لائن اڑان پروازوں نے اب تک 4,07,139 کلومیٹر سے زیادہ ہوائی فاصلہ طے کیا ہے۔پون ہنس نے 29 اپریل 2020 تک دو ٹن سامان پہنچایا جس کے لیے اس نے 7,257 کلو میٹر فاصلہ طے کیا۔

برائے تفصیلات

 

نوول کورنا وائرس کو ختم کرنے والا مائیکرو ویوو اسٹرلائزر تیار کیا گیا

دفاعی تحقیق اور ترقی تنظیم کے ذریعہ امداد یافتہ ایک ڈیمڈ یونیورسٹی،ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹکنالوجی نے کووڈ-19 کو ختم کرنے کے لئے ”اتلیہ“ نامی ایک مائیکرو ویوو اسٹرالائزر تیار کیا ہے۔ یہ وائرس 56 ڈگری سے 60 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت پر پھیلنے والی مائیکرو ریو گرمی کی وجہ سے ٹوٹ کر ختم ہوجاتا ہے۔

برائے تفصیلات

 

وزارت سیاحت نے "ذمہ دار سیاحت میں انکریڈیبل ہندوستانی خواتین کا جشن منانے" کے سلسلے میں "دیکھو اپنا دیش" سیریز کے 12 ویں ویبنار کا انعقاد کیا

30 اپریل 2020 کو وزارت سیاحت کے دیکھو اپنا دیش کے 12 ویں اجلاس جس کا عنوان ، ’ذمہ دار سیاحت میں بے نظیر ہندوستانی خواتین کا جشن منانا’ تھا، میں ہندوستان میں چند بے نظیر خواتین کی کچھ طاقتور اور ذاتی کہانیاں پیش کی گئیں ، جو سفر کا متبادل تخیل پیش کرتی ہیں۔

برائے تفصیلات

 

جی-20 وزراءاجلاس میں کووڈ-19وبا سے لڑنے کے لئے مربوط عالمی ڈیجیٹل کارروائی پر زور دیا

کووڈ-19 وبائی بیماری کے پھیلنے سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو بروئے کار لاکر مربوط عالمی اقدام اٹھانے کے لئے 30 اپریل 2020 کو غیر معمولی ورچوول جی-20 ڈیجیٹل ایکونومی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں ہندستان کی نمائندگی وزیر قانون مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کی۔

برائے تفصیلات

 

جناب نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ آیوش کے شعبے میں بے پناہ مضمرات ہیں اور یہ شعبہ بھارت کو اقتصادی لحاظ سے اعلیٰ طاقت بنانے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے

جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ بھارت کے آیوش طریقہ ہائے علاج میں اس بات کے وسیع مضمرات پوشیدہ ہیں کہ وہ بھارت کو اقتصادی لحاظ سے ایک قوت ور ملک بننے میں مدد دے سکتا ہے، کیونکہ معالجے کے متبادل طریقہ ہائے کار اور شفایابی بھارت میں صدیوں سے زیر مشاہدہ رہی ہے اور اس کی مقبولیت میں اب دن بہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ تحقیق ا ور اختراع پر زور دیا، جس سے آیوش کے شعبے کو مزید نمو حاصل ہونے میں مدد ملے گی۔ جناب گڈکری وزارت آیوش اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کی جانب سے مشترکہ طور پر تشکیل دیئے گئے صنعت کاری ترقیات پروگرام کے آغاز کے موقع پر اظہارخیال کر رہے تھے۔

برائے تفصیلات

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لاک ڈاؤن کے دوران آئی آئی پی اے کے جلسہ تقسیم اسناد سے آن لائن خطاب کیا

اپنے نوعیت کی ایک منفرد تاریخ اس وقت رقم ہوئی، جب مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لاک ڈاؤن کے دوران بطور مہمان خصوصی ایک جلسہ تقسیم اسناد سے آن لائن خطا ب کیا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)، نے پبلک ایڈمنسٹریشن میں اپنا 45واں ایڈوانسڈ پیشہ ورانہ پروگرام (اے پی پی پی اے)، مکمل کیا، جس میں آل انڈیا اور مرکزی خدمات کے 45سینئر گروپ کے افسران، نیز مسلح دستوں کے تمام شعبوں کے سینئر افسران کی شمولیت تھی۔

برائے تفصیلات

 

سی ایس آئی آر نے کووڈ-19 سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت 25 ادویہ کی شناخت کی

سی ایس آئی آر کووڈ-19 کے وبائی مرض کے خلاف متعدد محاذوں پر نبردآزماہونے والے سرفہرست اداروں میں شامل ہے۔ اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ ایسی دواؤں کی شناخت کی جائے ،جنہیں فوری طورپر نئی دواؤں کی جگہ استعمال میں لایاجاسکے، کیونکہ نئی دواؤں کو وضع کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ بھارت میں کورونا مریضوں کےلئے ادویہ کا انتظام کرنے کی غرض سے سی ایس آئی آر نے ایسی 25 ادویہ کی نشان دہی کی ہے، جنہیں زیر غور لایا جاسکتا ہے۔

برائے تفصیلات

 

کووڈ۔ 19 کی روک تھام کے لئے وشاکھاپٹنم اسمارٹ سٹی آپریشنز سینٹر پورے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے

آپریشنز سنٹر ٹریکنگ ، نگرانی اور آگاہی پیدا کرنے کی سرگرمیاں انجام دیتا ہے

برائے تفصیلات

 

 

 

 

پی آئی فیلڈدفاتر سے ماخوذ

 

٭ چندی گڑھ: چندی گڑھ کے ان علاقوں ، جن کو پولیس نے سیل کردیا ہے ، باپو دھام کالونی اور سیکٹر B30چندی گڑھ میں گروسری کی فروخت کے لئے دو خصوصی بسیں فراہم کی جارہی ہیں۔ مقامی لوگوں کو معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے خریداری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ایم جی کے وائے کے تحت 47,800 اہل کنبوں کو گندم اور دالیں تقسیم کی گئیں ہیں ، اور اس طرح اب تک 75 فیصد کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔

٭ پنجاب: ان پنجابیوں کے لئے جو ہندوستان سے باہر حملہ آور ہیں اور ریاست میں واپس آنا چاہتے ہیں ، حکومت پنجاب نے کووڈ ہیلپ ڈیش بورڈ پر ایسی معلومات کو بھرنے کے لئے ایک آن لائن لنک دیا ہے۔ کوئی بھی دلچسپی رکھنے والا شخصwww.covidhelp.punjab.gov.inپر لاگ ان کر کے ڈیٹا فارم پر کلک کرسکتا ہے۔ جن لوگوں نے پہلے سے ہی ان اضلاع کی مقامی انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے ان کو فارم کو دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مقام پر مزدوری کی دستیابی اور کوویڈ 19 کے حفاظتی احتیاطی اقدامات کے سلسلے میں زمین پر جائزہ لینے کے بعد حکومت پنجاب نے ممتاز  شاہ پورکنڈی ڈیم منصوبے پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔

٭ ہریانہ: ہریانہ میں 33.80 لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی آروگیا سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔ ساری ، آئی ایل آئی وغیرہ سے متعلق صحت کی حیثیت کی جانچ کے لئے پہلے ہی 550 سے زیادہ موبائل ہیلتھ ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ کنٹینمنٹ زون سمیت تمام اضلاع میں صحت کی صورتحال کو جانچنے کے لئے ڈور ٹو ڈور سروے جاری ہے۔ فوڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ 2006 کے تحت پان مسالہ ، گٹکا ، چیونگ ببل گم وغیرہ کے استعمال / فروخت پر پابندی سے متعلق حکم جاری کیا گیا ہے۔

عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی اور عوامی جگہ پر کھینی (چبائی جانے والی تمباکو)، وغیرہ کے استعمال پر پابندی سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

٭ ہماچل پردیش: وزیر اعلی نے حال ہی میں ملک کی دیگر ریاستوں سے ہماچل پردیش واپس آنے والے لوگوں سے گھریلو قرنطائن  کی سختی سے پیروی کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ یہ نہ صرف ان کے لئے بلکہ ان کے کنبہ اور معاشرے کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ریاستی حکومت نے پی آرآئز اور شہری لوکل باڈیز کے نمائندوں سے بھی کہا ہے کہ وہ دوسرے افراد سے واپس آنے والے افراد پر کڑی نگرانی کریں اور انہیں گھر سے متعلق قانونی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے پر راضی کریں۔

٭ مہاراشٹر: مہاراشٹرا کووڈ-19مثبت واقعات کے معاملے میں 10 ہزار سے تجاوز کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ 583 نئے انفیکشن کی اطلاع کے ساتھ ، ریاست کی مجموعی تعداد اب10,498 ہے۔ ریاست میں مزید 27 اموات کی اطلاع ملی ہے ، جس کی تعداد 459 ہو گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر1,773 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ سرخ ، اورینج اور سبز زون میں اضلاع کی درجہ بندی کی نظر ثانی شدہ فہرست میں ، مہاراشٹرا میں 14 اضلاع ریڈ زون میں رکھے گئے ہیں۔ باقی اضلاع میں سے 16 اورنج اور 6 گرین زون میں ہیں۔

٭ گجرات: گجرات میں مزید 313 افراد کی  جانچ کے بعد اُنہیں مثبت پایا گیا ہے۔ ان میں سے 249 صرف احمد آباد میں ، ریاست میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد4,395 ہوگئی۔ ان میں سے 613 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 214 فوت ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس پھیلنے کے پس منظر میں ، گجرات حکومت نے آج 60 سالہ ریاست کی تشکیل کے جشن میں بھی کوئی انعقاد نہیں کیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں ، وزیر اعلی وجے روپانی نے لوگوں سے یہ عہد کرنے کی اپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں گے ، جسمانی دوری برقرار رکھنے  کی مشق کریں گے اور باقاعدگی سے ہاتھ دھویں گے۔

٭ راجستھان: راجستھان میں 118 مزید مثبت کیسوں کے ساتھ کوویڈ مثبت کیسز کی تعداد2,584 ہوگئی۔ ان میں سے 836 افراد بازیاب ہوئے ہیں جبکہ 58 مہلک انفیکشن کے خلاف اپنی لڑائی ہار چکے ہیں۔ راجستھان کے 8 اضلاع کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے ، جبکہ 19 اورنج میں اور 6 گرین زون میں ہیں۔

٭ مدھیہ پردیش: 24 گھنٹے کے چکر میں 99 نئے کیسوں کے اضافے کے ساتھ ، مدھیہ پردیش میں کوویڈ مثبت کیسوں کی تعدادٹ2,660 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 482 کا علاج ہوچکا ہے جبکہ 137 انتقال کر گئے ہیں۔

٭ چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ میں آج تک صرف 4 فعال کوویڈ کیس ہیں۔ اب تک رپورٹ ہونے والے 38 میں سے 34 صورتوں میں علاج ہوچکا ہے۔

٭ گوا: گوا ، جس میں صرف 7 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں اس وقت کوویڈ 19 کا فعال مریض نہیں ہے۔

٭ کیرالہ: کیرالہ سے پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں کو لے جانے کے لئے پہلی ٹرین جمعہ کو اڈیشہ کے لئے روانہ ہوگی۔ کل مزید 5 ٹرینیں چلیں گی۔ کیرل میں کناور کوٹئیم کو آج مرکز نے جاری کردہ ریڈ زونوں کی نئی فہرست میں جگہ تلاش کی ہے۔ ریاست میں صرف دو اضلاع ریڈ زون میں۔ 3 مئی کے بعد لاک ڈا ؤن کے معیارات سینٹر کی ہدایت پر مبنی ہوں گے۔ میکانائزڈ طریقے سے مچھلی پکڑنے کے لئے آج سے بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔ کیرالہ کے مزید 3 باشندگان ،  خلیج میں 2 اور برطانیہ میں ایک نرس کووڈ-19  کے نتیجے میں فوت ہوگئیں۔ اس طرح  بیرون ملک میں  مرنے والوں کی تعد اد 70 کے قریب ہے۔

٭ تمل ناڈو: چنئی کے پاس اب مزید 31 کنٹینٹ زون ہیں جن کا مجموعی تعداد 233 ہے ، رویا پورم 56 کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ کڈالور سے تعلق رکھنے والی 64 سالہ خاتون کووڈ-19 مریض کے2 رشتہ دار جے آئی پی ایم آر ، پڈوچیری میں مثبت پائی گئی ہیں۔ کل تک کل مقدمات: 2323 ، فعال کیسز: 1035 ، اموات: 27 ، چھٹکارا: 1258۔ چنئی سے زیادہ سے زیادہ کیسز 906۔

٭ کرناٹک: آج 11 نئے معاملات کی تصدیق ہوگئی۔ منڈیا 8 اور بیلگاوی 3. کل576 کیسز، 235 افراد کو چھٹی دی گئی۔ ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

٭ آندھرا پردیش: ریاست نے بائیو میٹرکس استعمال کرنے کے بجائے مستحقین کی تصاویر کو جیو ٹیگنگ کے ذریعے وائی ایس آر پنشن کنوکا اسکیم کے تحت 58.22 لاکھ افراد میں 1421.20 کروڑ روپئے کی تقسیم شروع کردی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 60 نئے معاملات ، 82 چھٹکارا اور 2 اموات (ہر ایک کرنول نیلور میں 1) رپورٹ ہوئے۔ مجموعی معاملات 1463 تک بڑھتے ہیں۔ فعال کیسز: 1027 ، بازیافت: 403 ، اموات: 33. + اضلاع میں ایسے اضلاع جن میں سر فہرست ہے: کرنول (411) ، گنٹور (306) ، کرشنا (246)۔

٭ تلنگانہ: آئی آئی ٹی حیدرآباد کے مہاجر مزدور ، جنہوں نے کچھ دن قبل ناقص اجرت کے خلاف احتجاج کیا تھا ، کو لنگمپلی سے خصوصی ٹرین کے ذریعے جھارکھنڈ واپس بھیج دیا گیا۔ یہ پہلی ٹرین تھی جو ریاستی حکومت کی خصوصی درخواست کے بعد تارکین وطن کو لے کر جاتی تھی۔ ریاست نے اندازہ لگایا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کی فوڈ پروسیسنگ جیسے ضروری شعبے میں شامل افراد کو چھوڑ کر ، 23 لاکھ ایم ایس ایم ایز کو لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب تک مثبت معاملات کی تعداد 1038 ، ایکٹو کیسز 568 ، بازیاب ہوئے 442 ، اموات کل 28۔

٭ اروناچل پردیش: 27 بسیں 300 سے زیادہ افراد کو واپس لے آئیں ، جو ریاستی حکومت کے ذریعہ اپنے اپنے اضلاع میں لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے اٹانگر میں پھنسے ہوئے تھے۔

٭ آسام: آسام میں 3 مزید ، گولاہٹ سے ایک اور موری گاؤں کے 2 مریضوں کو چھٹی ملی۔ گواہاٹی میں ناگالینڈ کے ایک مریض کو بھی ڈسچارج کیا جارہا ہے۔ ابھی تک صرف 9 فعال کیسز،آسام کے وزیر صحت ، ہمت بِسوا سرما نے ٹویٹ کیا۔

٭ منی پور: وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 11.33 کروڑ روپے ریلیف فنڈ میں چندہ کیا گیا ہے۔ فائدہ اٹھانے والوں کے کھاتوں میں 7.07 کروڑ پہلے ہی جمع ہوچکے ہیں۔

٭ میگھالیہ: میگھالیہ میں ، ایک گرین زون ضلع سے دوسرے کے درمیان نجی گاڑیوں کی بین ڈسٹرکٹ نقل و حرکت کو متعلقہ ڈی سی یا کسی بھی مجاز افسر کے ذریعہ جاری کردہ درست پاس حاصل کرنے کی اجازت ہے۔ داخلے اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کے تمام پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ ، کونراڈ سنگما نے ٹویٹ کیا کہ 2 مثبت معاملات جنہیں سول اسپتال ، شلانگ میں اسپتال داخل کیا گیا تھا ، نے 14 دن کی تنہائی کے بعد ہونے والے مسلسل دو ٹیسٹوں میں منفی جانچ کی ہے۔ بحالی کے طور پر اب ان کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

٭ ناگالینڈ: چیف سکریٹری نے اس امر کا اعادہ کیا کہ تمام تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رہیں گے ، انہوں نے ڈی ڈی کے ایر نے اپنے پروگراموں میں اسکول کے اسباق پڑھانے پر راضی ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

٭ سکم: حکومت نے اگلے حکم تک ریاست میں کسی بھی قسم کی لائیو اسٹاک (ڈبہ بند گوشت) ، پولٹری اس کی مصنوعات (ڈبہ بند  گوشت) اور سی فوڈ کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

٭ تریپورہ: تریپورہ میں ، پی ایم جی کے وائی کے حصے کے طور پر ، دمچیرا بلاک کے علاقے میں وزیر پی ایم -کسان کے تحت 3314 کسانوں کو فائدہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00572M4.jpg

 

 

 

U-2282



(Release ID: 1621140) Visitor Counter : 239