عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

31؍مئی 2020 کو منعقد ہونے والا سول سروسیز (ابتدائی امتحان 2020)ملتوی

Posted On: 04 MAY 2020 3:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 4 ؍مئی، 2020،یونین پبلک سروس کمیشن نے ملک گیر پیمانےپر کووڈ-19 کے نتیجے میں نافذالعمل ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے بعد  صورتحال پر نظرثانی کی غرض سے ایک نظرثانی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ پابندیوں کی توسیع کی نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال امتحانات اور انٹرویوزکے انعقاد کا سلسلہ بحال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

 

سول سروسیز (ابتدائی) امتحان 2020 ، جو 31مئی 2020 کو منعقد ہونا تھا، اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ چونکہ اس امتحان کے بعد انڈین فاریسٹ سروس امتحان کا اسکریننگ ٹیسٹ بھی منعقد ہوتا ہے۔ لہذا انڈین فاریسٹ سروس امتحان کا نظام الاوقات بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ صورتحال پر 20مئی 2020 کو نظر ثانی کی جائے گی اور ان امتحانات کے لئے نئی تاریخوں کی مشتہری یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پرمستقبل میں کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U-2262

                      


(Release ID: 1620916) Visitor Counter : 210