سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر کی جانب سے کاشتکاروں کو سپلائی اور مال بھاڑا نقل و حمل نظام سے مربوط کرنے کے لئے کسان سبھا ایپ
کسان سبھا کے تحت 6اہم ماڈیول ہیں، جو کاشتکاروں ، منڈی کے ڈیلروں، ٹرانسپورٹروں، منڈی بورڈ کے اراکین خدمت فراہم کاروں اور صارفین کے مفادات کی دیکھ بھال کررہے ہیں
Posted On:
01 MAY 2020 6:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،یکم مئی2020: کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے دوران، کاشتکار اپنی فصلوں کو منڈی تک پہنچانے، بیجوں کے حصول ؍کیمیاوی کھادوں کے حصول وغیرہ کےلئے امداد کا راستہ دیکھ رہے ہیں۔اس سلسلے میں ایک مضبوط سپلائی چین انتظام فوری طورپر درکار ہے، تاکہ ان کی پیداوار بروقت طور پر منڈی تک پہنچ سکے اور انہیں ممکنہ بہتر سے بہتر قیمتیں حاصل ہوسکیں۔
سی ایس آئی آر –سینٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی) واقع نئی دہلی کے ذریعے وضع کردہ کسان سبھا ایپ کاشتکاروں کو سپلائی چین اور مال بھاڑا نقل و حمل انتظام نظام سے وابستہ کرے گا۔ اسے ریموٹ طورپر آج ڈی اے آر ای کے سیکریٹری آئی سی اے آر کے ڈائرکٹر جنرل ، ڈاکٹر ترلوچن مہاپاترا نے شروع کیا ہے۔ ڈاکٹر مہاپاترا نے کاشتکاروں کے لئے ون اسٹاپ سولیوشن پورٹل وضع کرنے کے لئے سی ایس آئی آر کی ستائش کی ہے۔ یہ پورٹل ٹرانسپورٹروں اور زرعی صنعت سے وابستہ دیگر اداروں کے لئے بھی مدد گار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی اے آر، سی ایس آئی آر کے ساتھ مل کر کام کرسکتا ہے اور اس کے نفاذ کے لئے کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے)کے نیٹ ورک کے ساتھ آگے بڑھ سکتا ہے۔
ڈی ایس آئی آر کے سیکریٹری اور سی ایس آئی آر کے ڈائرکٹر جنرل ، ڈاکٹر شیکھر سی منڈے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے آغاز اور وضع کیے جانےسے ملک میں اس بحرانی وقت میں کاشتکاروں کی مدد اور فلاح و بہبود کے تئیں سی ایس ا ٓئی آر کی عہد بندگی کا اظہار ہوتا ہے۔ ہمیں آئی سی اے آر، صنعت، ایم ایس ایم ای کے ساتھ شراکت داری کی توقع ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ٹرک چلانے والے اورکاشتکار برادری اور دیگر شراکت دار اس پہل قدمی کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
*************
م ن۔ ن ع
(U: 2249)
(Release ID: 1620874)
Visitor Counter : 255