ریلوے کی وزارت

ریلویز کی وزارت نے لاک ڈاؤن کے  سبب مختلف مقامات پر پھنسے تارکین وطن مزدوروں ، زائرین، سیاحوں، طلباء اور دیگر افراد کو مختلف جگہوں پر لے جانے کیلئے  شرمک اسپیشل ٹرینوں کی شروعات کی


یہ خصوصی ٹرینیں متعلقہ دونوں ریاستی حکومتوں کی درخواست پر ایک جگہ سے دوسری جگہ کے درمیان چلیں گی

Posted On: 01 MAY 2020 4:51PM by PIB Delhi

اُمور داخلہ کی وزارت کے ذریعے جاری کردہ  رہنما خطوط کے مطابق  لاک ڈاؤن کے سبب مختلف مقامات پر پھنسے تارکین وطن مزدوروں  ، زائرین،  سیاحوں، طلباء اور دیگر افراد کو مختلف جگہوں پر لے جانے کیلئے آج یوم مزدور کے موقع پر شرمک اسپیشل ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

معیاری پروٹوکول  کے مطابق  ان پھنسے ہوئے لوگوں کو بھیجنے والی  اور ان کو بلانے والی  متعلقہ دونوں ریاستی حکومتوں کی درخواست پر یہ خصوصی ٹرینیں ایک جگہ سے دوسری جگہ کے درمیان چلیں گی۔ ریلوے اور ریاستی حکومتیں ان شرمک خصوصی ٹرینوں   کی آسانی سے آمدورفت  اور  باہمی اشتراک وتعاون کیلئے سینئر افسران کو نوڈل افسران کی حیثیت سے تقرری کریں گی۔

مسافروں کو بھیجنے والی ریاستوں کے ذریعے  ان کی جانچ کی جائے گی اور  سفر کی اجازت صرف انہیں لوگوں کو دی جائے گی جن میں کوئی  علامت نہیں پائی جائے گی۔ بھیجنے والی  ریاستی حکومتوں کو  ان لوگوں کو ٹرین میں بٹھانے کیلئے  مقررہ ریلوے اسٹیشن تک سینیٹائزڈ بسوں میں بٹھا کر سماجی دوری کے  اصول اور دیگر احتیاطی تدابیر کا خیال کرتے ہوئےگروپ میں لانا ہوگا۔ ہر ایک شخص کیلئے  فیس کوور لگانا لازمی ہوگا۔ بھیجنے والی ریاستوں کے ذریعے شروعاتی اسٹیشن پر ان کیلئے  کھانا اور پانی مہیاکرایا جائیگا۔

ریلوے مسافروں کے  تعاون سے  سماجی دوری کے  اصول اور  صفائی ستھرائی  کو یقینی کرے گی۔ طویل راستوں پر سفر کے دوران  راستے میں ایک کھانا مہیا کرے گا۔ منزل پر پہنچنے کے بعد ریاستی حکومت کے ذریعے  مسافروں  کی رہنمائی کی جائے گی ، وہیں ان کی اسکریننگ ، اگر ضرورت پڑی تو کورنٹائن اور ریلوے اسٹیشن کے آگے کا سفر جیسے سبھی طرح کے انتظام کریگی۔ ملک کے سامنے موجود بحران کی اس گھڑی میں انڈین ریلویز کے  سبھی   افسران اور کارکنان   ساتھی  ہم وطنوں کی  خدمت  کرنےکیلئے  عہد بند ہیں اور سبھی  کی مدد اور تعاون چاہتے ہیں۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 2212


(Release ID: 1620358) Visitor Counter : 304