قبائیلی امور کی وزارت
کووڈ 19 سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر حکومت نے 49 اشیاء کی معمولی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی) کے لئے کم ازکم امدادی قیمت (ایم ایس پی) بڑھا دی
ٹی آر آئی ایف ای ڈی ریاستوں میں نظر ثانی شدہ ایم ایس پی کے نفاذ کی نگرانی کر رہا ہے
Posted On:
01 MAY 2020 7:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی یکم مئی : قبائلی عوام کے ذریعہ معاش پر اثر ڈالنے والے ایک اہم اعلان میں حکومت نے آج 49 اشیاء کی معمولی جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی) کے لئے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) بڑھا دی ہے۔ نئی دہلی میں آج قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ایم ایف پی کے لئے ایم ایس پی ہندوستانی حکومت کے قبائلی امور کی وزارت کے تحت قائم کردہ پرائسنگ سیل کے ذریعہ ہر تین سال میں ایک بار ترمیم کی جاتی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تاہم کووڈ۔ انیس سے پیدا شدہ ملک میں استثنائی اور انتہائی مشکل حالات کے کے پیش نظر اور فوری اسکیم سے قبائلی ایم ایف پی جمع کرنے والوں کو ضروری مدد ملنے کے امکان کے پیش نظر مجاز اتھارٹی نے اسکیم۔ رہنما خطوط میں موجودہ التزامات میں نرمی دینے اور ایم ایف پی پرائنسگ سیل سے مناسب صلاح ومشورہ کرنے کے بعد اسکیم کے تحت حال میں کور کئے گئے ایم ایف پی اشیا کے سلسلہ میں ایم ایس پی میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
معمولی پیداوار کے ایم ایس پی میں اضافے کی تفصیلات کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں۔
معمولی جنگلاتی پیداوار کی مختلف اشیا میں اضافہ 16 فیصد سے 66 فیصد تک ہے۔
اس اضافے سے کم از کم 20 ریاستوں میں معمولی قبائلی پیداوار کی خریداری کے لئے فوری اور بیحد ضروری رفتار فراہم ہونے کی امید ہے۔
For more details click here (MSP)
**************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 2195
(Release ID: 1620336)
Visitor Counter : 157