مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
کووڈ۔ 19 کی روک تھام کے لئے وشاکھاپٹنم اسمارٹ سٹی آپریشنز سینٹر پورے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے
آپریشنز سنٹر ٹریکنگ ، نگرانی اور آگاہی پیدا کرنے کی سرگرمیاں انجام دیتا ہے
Posted On:
01 MAY 2020 3:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی یکم مئی : وشاکھاپٹنم کا اسمارٹ سٹی آپریشنز سینٹر کووڈ۔ انیس کی روک تھام کے لئے تین شفٹوں میں ہفتے کے ساتوں دن پورے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ اس سینٹر میں درج ذیل کام انجام دئیے جاتے ہیں:
* شہر میں 90 مقامات پر نصب عوامی اعلاناتی نظاموں کے ذریعہ کووڈ۔ انیس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور معلومات کا اعلان
* کووڈ ۔19 سے متعلق معلومات کی ترسیل ڈیجیٹل سائن بورڈز (متغیر پیغام ڈسپلے) کے ذریعے کی جاتی ہے جو پورے شہر میں 10 کلیدی مقامات پر نصب ہے۔
* نگرانی کا نظام (پورے شہر میں 500 کیمرے نصب) اہم علاقوں اور اہم جنکشن کی نگرانی کرتا ہے۔
* سی او سی میں کوویڈ ہیلپ ڈیسک / رابطہ سینٹر جو روزانہ کی بنیاد پر سی ایم او ایچ اور ڈی ایم او ایچ کے ساتھ تال میل کر کے بیرون ملک سے لوٹے شہریوں کا سراغ لگاتا ہے اور نگرانی کرتا ہے۔ ہیلپ ڈیسک / رابطہ مرکز وقتا فوقتا صحت عامہ، شہر اور ضلع سطح کے افسران جیسے محکموں کے ساتھ تال میل کر کے ہفتے کے ساتوں دن پورے چوبیس گھنٹے فعال رہتا ہے۔
* ایمرجنسی کالوں کے جوابات دینے کے لئے سی او سی میں ایک ٹول فری نمبر لگایا گیا ہے اور اس کے مطابق محکموں کے ساتھ تال میل قائم کرتا ہے۔
* بیرون ملک سے واپس آنے والے تمام لوگوں کا سراغ لگانے کے لئے ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ موصولہ معلومات کی بنیاد پر ، کلسٹر میپنگ اور ہائی رسک کلر کوڈنگ میپ کو ڈیجیٹائز کیا گیا تھا جس میں زمرہ کے اعتبار سے کلسٹرز تشکیل دیئے گئے تھے یعنی 0-14 ، 15- 28 اور 28 دن سے زیادہ سی او سی میں جی آئی ایس کا استعمال کرتے ہوئے نشاندہی کی گئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ بالا تجزیے کی بنا پر رینڈم نمونے بھی جمع کیے گئے۔
* نشاندہی کردہ پازیٹیو علاقوں میں فیلڈ لیول اے این ایم / اے ایس ایچ اے / والنٹیر کے ذریعہ کنٹینمنٹ کلسٹر کے سروے کے لئے ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔
* وشاکھاپٹنم میں 20 ریپڈ رسپانس ٹیمیں (آر آر ٹی) تشکیل دی گئی ہیں اور ان ٹیموں کا متعلقہ ٹیم ایمبولینسوں میں طے شدہ موبائل ٹیبز کے ذریعے سراغ لگایا جارہا ہے۔
* ایک آر آر ٹی اپلی کیشن تیار کی گئی تھی جس میں متعلقہ ٹیموں کے تمام ڈاکٹر فیلڈ سے براہ راست طور پر آنے والے مشتبہ لوگوں / شہریوں کی تفصیلات اپلوڈ کر رہے ہیں۔ سی او سی اور متعلقہ کمیٹیوں کے ذریعہ بھی اس کی کی نگرانی کی جاتی ہے۔
* علامات پائے جانے والے شہریوں کے نمونے لینے کے چار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹیموں کی موبائل ٹیب پر مبنی ٹریکنگ کے ذریعے سی او سی کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔ مزید برآں، متعلقہ ڈاکٹرز شہریوں کے بارے میں تفصیلات موبائل اپلی کیششن کے ذریعہ رئیل ٹائم بنیاد پر جمع کراتے ہیں۔
* رضاکاروں کے ذریعہ ڈور ٹو ڈور سروے کی نگرانی کی جاتی ہے اور متعلقہ کمیٹی انچارج کے سامنے مستقل طور پر رپورٹیں پیش کی جاتی ہیں۔
* پبلک ہیلتھ ونگ کے ذریعہ کنٹینمنٹ والے علاقوں میں بلیچنگ اور دیگر سینیٹیشن کی سرگرمیوں جیسے کاموں کی نگرانی کے لئے ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کیا جارہا ہے۔
* ضروری اور راشن دکانوں کی تفصیلات سوشل میڈیا کے ذریعہ گردش کرتی ہیں۔ ہیلپ ڈیسک نمبر 0891- 2869106 ، 2869110 ضروری اور راشن سے منسلک معاملات سے متعلق کسی بھی شکایت کے لئے دئیے جا رہے ہیں۔
* ٹویٹر / فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے احتیاطی پیغامات / معلومات شائع کئے جاتے ہیں۔
**************
U:2194
(Release ID: 1620178)
Visitor Counter : 194
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada