شہری ہوابازی کی وزارت
کووڈ – 19 کے خلاف بھارت کی لڑائی میں مدد کے لیے لائف لائن اڑان کے تحت 415 پروازیں چلائی گئیں
Posted On:
30 APR 2020 6:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 اپریل 2020 / ایئر انڈیا ، ایلائنس ایئر ، بھارتی فضائیہ اور پروائیویٹ ہوائی کمپنیوں کے ذریعے لائف لائن اڑان کے تحت 415 پروازیں چلائی گئیں ان میں سے 241 پروازیں ایئر انڈیا اور ایلائنس ایئر نے چلائیں۔ ہوائی راستوں سے جو سامان اب تک بھیجا گیا ہے وہ تقریباً 779 اعشاریہ آٹھ چھ ٹن ہے۔ لائف لائن اڑان پروازوں نے اب تک 4,07,139 کلومیٹر سے زیادہ ہوائی فاصلہ طے کیا ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت، کووڈ- 19 کے خلاف بھارت کی لڑائی میں مدد دینے کے لیے لازمی طبی سامان ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لیے گھریلو شعبے میں لائف لائن اڑان پروازیں چلا رہی ہے۔
پون ہنس نے 29 اپریل 2020 تک دو ٹن سامان پہنچایا جس کے لیے اس نے 7,257 کلو میٹر فاصلہ طے کیا۔ پون ہنس لمیٹڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات جموں و کشمیر ، لداخ، جزیروں اور شمال مشرقی خطے میں فراہم کی جا رہی ہیں جس کے تحت عام طبی سامان اور مریضوں کو لے جایا جا رہا ہے۔ ایئر انڈیا اور بھارتی فضائیہ نے ابتدائی طور پر جموں و کشمیر ، لداخ، شمال مشرق اور دیگر جزیرے والے علاقوں کے لیے اشتراک کیا تھا۔
سامان لے جانے والی گھریلو ہوائی کمپنیاں اسپائس جیٹ، بلیو ڈارٹ، انڈیگو اور وستارا اپنی مال بردار پروازیں تجارتی بنیاد پر چلا رہی ہیں۔ اسپائس جیٹ نے 683 مال بردار پروازیں چلائیں جس کے تحت اس نے 11,84,107 کلو میٹر فاصلہ طے کرتے ہوءے 4940 ٹن سامان پہنچایا۔ ان میں سے 245 پروازیں بین الاقوامی مال بردار پروازیں تھیں۔ بلیو ڈارٹ نے 233 مال بردار پروازیں چلائیں، جس کے تحت اُس نے 2,53,631 کلومیٹر فاصلہ طے کرتے ہوئے 3932 ٹن سامان پہنچایا۔ اِن میں سے 12 پروازیں بین الاقوامی مالبردار پروازیں تھیں۔ انڈیگو نے 64 مال بردار پروازیں چلائیں جس کے تحت اس نے 1,01,989کلو میٹر فاصلہ طے کرتے ہوئے 269 ٹن سامان پہنچایا۔ اس میں 18 بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ اس میں حکومت کے لیے مفت طبی سپلائی بھی شامل ہے۔ وستارا نے نے 17 مال بردار پروایزیں چلائیں۔ جس کے تحت اُس نے 24141 کلومیٹر فاصلہ طے کرتے ہوئے 123 ٹن سامان ہوائی راستوں سے پہنچایا۔
بین الاقوامی شعبوں میں دواؤں ، طبی سامان اور کووڈ -19 سے متعلق راحت سامان پہنچانے کے لیے مشرقی ایشیا کے ساتھ ایک مال بردار ہوائی پل قائم کیا گیا۔ ایئر انڈیا کے ذریعے 729 ٹن طبی سامان پہنچایا گیا۔
مذکورہ بالا کے علاوہ بلیو ڈارٹ نے 14 اپریل سے 29 اپریل تک گوانگچو اور شنگھائی سے تقریباً 114 ٹن طبی سامان پہنچایا۔ اسپائس جیٹ نے بھی 29 اپریل 2020 تک شنگھائی اور گوانگچو سے 153 ٹن طبی سامان پہنچایا۔ اور 25 اپریل 2020 تک ہانگ کانگ اور سنگاپور سے 13 ٹن طبی سامان پہنچایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 2161
(Release ID: 1620057)
Visitor Counter : 150