عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام تر مرکزی حکومت اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کےملازمین سے متعلق سروس معاملات کی سماعت اور فیصلہ جموں و کشمیر کی


سی اے ٹی بینچ میں ہی ہوگا

Posted On: 01 MAY 2020 2:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، یکم مئی، 2020،میڈیا کےایک سیکشن کے تحت اس طرح کی نیوز رپورٹیں آئی تھیں کہ حکومت ہند نے جموں و کشمیر اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ  کے تمام تر ملازمین کے سروس معاملات کو چنڈی گڑھ کے سنٹرل ایڈمنسٹریٹیوٹریبیونل میں سماعت کے لئے منتقل کر دیا ہے۔ وضاحت کی جاتی ہے کہ نہ تو عرضی گزار اور نہ ہی اس کے وکیل کو ٹریبیونل سے متعلق سروس معاملات میں عرضی دعویٰ داخل کرنےکےلئے چنڈی گڑھ جانے یا عدالت میں حاضر ہونےکی کوئی ضرورت ہے۔ چنڈی گڑھ سرکٹ کی اصطلاح کا استعمال غلط طریقے سے کیا جا رہا ہے، جس کا مطلب یہ نکالا جا رہا ہےکہ عرضی گزار ؍ وکیل کو چنڈی گڑھ جانا ہوگا، جبکہ یہ بات ایسی نہیں ہے۔مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ملازمین کے تمام تر سروس معاملات کی سماعت جموں و کشمیر میں واقع سی اے ٹی بینچ میں ہی ہوگی اور یہیں ان کا فیصلہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U-2192


(Release ID: 1620038) Visitor Counter : 164